قومی

سونا پر وزیراعظم مودی کی اپیل سے برہم ہوئے راہل گاندھی، حمایت میں آئے مرکزی وزیر، کیا ہے سنگین اقتصادی خطرے کی علامت؟

Ashwini Vaishnav Back Narendra Modi Appeal: مشرق وسطیٰ (میڈل ایسٹ) میں بڑھتے ہوئے بحران کے ساتھ ہی ہندوستان سمیت تمام ممالک کی معیشت کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم مودی نے ملک کی عوام سے تیل بچانے، ورک فرام ہوم، سونا نہ خریدنے جیسی تمام باتوں سے متعلق اپیل کی گئی ہے۔ وزیراعظم مودی کے بعد اب مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے عوام سے وزیراعظم مودی کی اپیل پر دھیان دینے کو کہا گیا ہے۔ وہیں، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کو ہی پورے مسئلے پر گھیردیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

مرکزی وزیراطلاعات ونشریات اشونی ویشنو نے پیرکے روز کہا کہ مغربی ایشیائی جنگ جلد رکنے کے آثارنہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس وجہ سے شہریوں سے زرمبادلہ کے ذخائرکوبچانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اشونی ویشنونے یہ بیان کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ کانفرنس میں دیا، جوایک صنعتی ادارہ ہے۔

ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں، راہل گاندھی کا بڑا حملہ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے سب سے پہلے وزیراعظم مودی کی اپیل پرسوال کیا اورانہیں ملک چلا پانے میں ناکام قراردیا۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جی نے کل عوام سے قربانیاں مانگی تھیں۔ سونا نہ خریدیں، بیرون ملک نہ جائیں، کم پیٹرول جلائیں، کھاد اورکوکنگ آئل کم کریں، میٹرومیں سفر کریں، گھرسے کام (ورک فرام ہوم) کریں۔ یہ مشورے نہیں، ناکامی کے ثبوت ہیں۔ 12 سالوں میں انہوں نے ملک کواس نہج پرپہنچا دیا ہے کہ عوام کوبتانا پڑرہا ہے۔ کیا خریدیں، کیا نہیں خریدیں، کہاں جائیں، کہاں نہ جائیں۔ ہربار ذمہ داری عوام پرڈالتے ہیں تاکہ خود کی جوابدہی سے بچل نکلیں۔ ملک چلانا کمپرومائزڈ پی ایم کے بس کی بات نہیں۔

ہم بہت غیریقینی صورتحال میں ہیں: اشونی ویشنو

انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت کودیکھتے ہوئے مغربی ایشیا میں جنگ بندی بہت دوردکھائی دیتی ہے۔ ہم بڑی بے یقینی کے دورمیں جی رہے ہیں۔ ہمارا کوئی قصورنہیں، ہمارے پڑوس میں دو ملکوں کے درمیان جاری جنگ پوری دنیا کومتاثرکررہی ہے۔ موجودہ حالات میں یہاں جنگ بندی بہت دورکی بات ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ بحران کے اس وقت میں شہریوں کا بھی اہم کردار ہے۔ بطورشہری، ہم اپنی زندگیوں اورکاموں میں ایسے اقدامات کی نشاندہی کرسکتے ہیں، جن سے زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں زرمبادلہ کمانے کی کوششوں کوبڑھانے پر توجہ دینی چاہئے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم مودی نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ میٹروٹرین کا استعمال کریں، کار پولنگ کریں، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کریں، پارسل بھیجنے کے لئے ریلوے خدمات کوترجیح دیں اورجب ممکن ہوگھرسے کام کریں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

10 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

11 hours ago