راجستھان اسمبلی انتخابات کے اب تک کے نتائج میں بی جے پی آگے ہے۔ ایسے میں راجستھان میں بی جے پی کے سی ایم چہرے کو لے کر لوگوں میں تجسس ہے کیونکہ اب تک کئی نام دوڑ میں شامل ہیں۔راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج کو لے کر لڑائی جاری ہے۔ اگلے پانچ سال کے لیے اقتدار کی باگ ڈور کونسی پارٹی سنبھالے گی، اس کا فیصلہ آج شام تک ہو جائے گا۔ راجستھان اسمبلی انتخابات میں اگرچہ کئی پارٹیاں میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ بڑی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ اب سب کی نظریں راجستھان کے انتخابات کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔ بی جے پی میں سی ایم کے چہرے کو لے کر اب بھی کنفیوژن ہے۔
جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لوگوں کا سی ایم کے چہرے کو لے کر تجسس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ نتائج میں اب تک بی جے پی آگے ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہاں سے بی جے پی جیت جاتی ہے تو راجستھان میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟ وزیر اعلیٰ کے چہرے کے حوالے سے وسندھرا راجے، ارجن رام میگھوال، گجیندر سنگھ شیخاوت، راجندر راٹھور سے لے کر دیا کماری تک کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اب اس دوڑ میں دہلی کے اوم برلا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
برلا راجستھان میں ایک اہم کردار کی تلاش میں ہیں
راجستھان کے ہڈوتی سے بی جے پی کے سب سے نمایاں چہروں میں سے ایک اوم برلا اس وقت لوک سبھا کے اسپیکر ہیں۔ ان کی میعاد مئی میں ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ان کا اگلا رول راجستھان میں ہی ہوگا۔ کیا ہوگا اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ تاہم، اس بار ٹکٹوں کی تقسیم میں انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے، اسے دیکھ کر ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ راجستھان کی سیاست میں اپنے لیے ایک اہم کردار کی تلاش میں ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی بی جے پی کا کوئی کیمپ کھل کر سرگرم نظر نہیں آیا۔ وسندھرا راجے بھی خاموش بیٹھی رہیں۔ لیکن اب مانا یہ جارہا ہے کہ اوم برلا کو دہلی سے راجستھان شفٹ کیا جاسکتا ہے اور انہیں ایک بڑی ذمہ داری دی جاسکتی ہے لیکن کیا یہ ذمہ داری سی ایم کے بطور ہوگی یا کچھ اور ،ا س کا فیصلہ بہت جلد ہونے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…