نیوز کلک سے وابستہ صحافیوں کے احاطے پر چھاپہ، چینی فنڈنگ کا الزام، کچھ افراد حراست میں
Delhi Police Raid: دہلی پولیس کا خصوصی سیل دہلی-این سی آر میں نیوز کلک کے 30 مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہا ہے۔ پولیس کے چھاپے کے دوران ٹیم نے اب تک الیکٹرانک آلات، کچھ دستاویزات اور لوگوں کے موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ نیوز کلک پر غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پارلیمنٹ میں بھی یہ معاملہ زور و شور سے اٹھایا گیا۔
پولیس نے ان لوگوں کو کیا گرفتار
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق این ڈی ٹی وی کے سابق مینیجنگ ایڈیٹر آنندیو چکرورتی، ارملیش اور ابھیسار شرما کو بھی دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ثقافتی کارکن سہیل ہاشمی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ اس کے علاوہ نیوز کلک کے سی ای او پربیر پورکایستھ کے گھر پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سپیشل سیل کی ٹیم نے بھاشا سنگھ اور تیستا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں- Asian Games 2023: کوارٹر فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، یہ ہے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون
مرکزی وزیر نے اٹھایا تھا مسئلہ
آپ کو بتا دیں کہ اگست کے مہینے میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے نیوز کلک کے چین کے ساتھ تعلقات کو لے کر مسئلہ اٹھایا تھا۔ جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی کو بھی نشانہ بنایا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کانگریس، چین اور نیوز کلک ایک ہی نال کا حصہ ہیں۔ یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کی جعلی محبت کی دکان میں چینی سامان صاف نظر آرہا ہے۔ ان کی چین سے محبت بھی نظر آتی ہے۔
بیرون ملک سے تھی فنڈنگ
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوز کلک کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ اس نے چین کی حمایت کرکے ہندوستان کا ماحول خراب کیا ہے۔ دہلی پولیس کے چھاپے سے پہلے ای ڈی نے بھی چھاپہ مارا تھا۔ جس میں ای ڈی نے کہا تھا کہ نیوز کلک کو بیرونی ممالک سے تقریباً 38 کروڑ روپے کی فنڈنگ ملی ہے۔ جسے کچھ صحافیوں میں شیئر کیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…