قومی

New year 2026 LPG cylinder price hike: نئے سال پر مہنگائی کا جھٹکا، کمرشل ایل پی جی سلنڈر ہوا مہنگا

سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چینئی سمیت ملک بھر میں یکم جنوری سے نئے ریٹس نافذ ہو گئے ہیں۔ اس بار 19 کلو کے کمرشل سلنڈر پر 111 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، گھریلو 14 کلو والے سلنڈرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بڑے شہروں میں بڑھے ہوئے دام

دہلی میں 19 کلو والا سلنڈر، جو پہلے 1580.50 روپے میں دستیاب تھا، اب 1691.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 1684 روپے سے بڑھ کر 1795 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں 1531.50 روپے والا سلنڈر اب 1642.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ چینئی میں 1739.50 روپے کا سلنڈر اب 1849.50 روپے کا ہو گیا ہے۔

دسمبر اور نومبر میں حاصل ہوئی تھی راحت

دلچسپ بات یہ ہے کہ دسمبر 2025 کے آغاز میں کمرشل سلنڈرز کی قیمتیں کم کی گئی تھیں۔ دہلی اور کولکاتا میں 10 روپے، جبکہ ممبئی اور چنائی میں 11 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ اس سے پہلے نومبر 2025 میں بھی قیمتیں کم کی گئی تھیں، جب دہلی میں سلنڈر 1595.50 روپے سے گھٹ کر 1590 روپے کا ہو گیا تھا۔ اسی طرح کولکاتا، ممبئی اور چینئی میں بھی قیمتیں کم کی گئی تھیں۔

گھریلو سلینڈروں کی قیمتیں مستحکم

 جہاں کمرشل سلنڈرز کی قیمتیں مسلسل بدل رہی ہیں، وہیں گھریلو ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتیں اپریل سے اب تک مستحکم ہیں۔ 14 کلو والے سلنڈر کی قیمتیں دہلی میں 853 روپے، کولکاتا میں 879 روپے، ممبئی میں 852 روپے اور چینئی میں 868 روپے ہیں۔ نئے سال کی پہلی تاریخ پر کمرشل ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہونے سے ہوٹل، ریستوران اور کاروباری طبقے پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ عام گھروں کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ گھریلو سلنڈرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago