قومی

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

نئی دہلی : اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھارتی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھّار سے فون پر بات کی اور مشکل حالات میں ان کی بہادری کی بھرپور تعریف کی۔ طیارے کو خطرناک صورتحال میں سنبھالنے اور مسافروں کی جان بچانے پر نیتن یاہو نے انہیں بھارت، اسرائیل اور پوری دنیا کا ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کیپٹن سمیت مچھّار اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے آئندہ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کیپٹن اسمت مچھّار اور وزیر اعظم مودی اسرائیل کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں جشن کی مشعل روشن کریں۔ انہوں نے کیپٹن سمیت مچھّار کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشکل گھڑی میں نہیں ہارا حوصلہ

یہ پورا معاملہ فلائی دبئی کی اس پرواز سے متعلق ہے جو دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی۔ 30 ستمبر کو فلائٹ FZ1073 کے کاک پٹ میں اس وقت اچانک صورتحال سنگین ہوگئی، جب عمان کے کو پائلٹ نے کیپٹن اسمت مچھّار پر حملہ کردیا۔کیپٹن اسمت مچھّار کے مطابق پرواز معمول کے مطابق جاری تھی۔ کو پائلٹ نے نماز پڑھنے کی بات کہی، جس کے بعد کیپٹن نے احتراماً اپنی توجہ سامنے رکھی۔ اسی دوران ان پر اچانک پیچھے سے حملہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید طیارے میں کوئی سنگین تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے، لیکن مسلسل حملوں کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ کاک پٹ میں موجود دوسرا شخص ہی ان پر حملہ کر رہا ہے۔

حملے کے بعد تیزی سے نیچے جانے لگا طیارہ

حملے کے دوران طیارے کا توازن بگڑ گیا اور وہ تیزی سے نیچے جانے لگا۔ کیپٹن اسمت مچھّار نے بتایا کہ کچھ ہی دیر میں طیارہ تقریباً 16,000 فٹ نیچے آ گیا تھا۔ صورتحال اتنی سنگین ہوگئی کہ ہائی جیکنگ سے متعلق ڈسٹریس سگنل بھی بھیجنا پڑا۔اس دوران کیپٹن اسمت مچھّارخود بھی شدید زخمی ہوچکے تھے۔ ان کی نظر دھندلا گئی تھی اورانہیں ٹھیک سے دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش جاری رکھی۔ کیپٹن نے بتایا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ صرف طیارے کو قابو میں رکھنے اور اس میں سوار لوگوں کو محفوظ رکھنے پر تھی۔ انہوں نے حملہ آور کو روکنے کی بھی کوشش کی، لیکن مسلسل چوٹ لگنے کی وجہ سے صورتحال ان کے لیے انتہائی مشکل ہوگئی تھی۔

ہنگامی لینڈنگ کرکے مسافروں کی جان بچائی

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے کو قابو میں کیا اور بالآخر اس کی ہنگامی لینڈنگ کرانے میں کامیاب رہے۔ طیارے میں تقریباً 180 افراد سوار تھے اور اس پورے واقعے کے باوجود تمام مسافروں کی جان بچ گئی۔اسی وجہ سے بھارت سے لے کر اسرائیل تک ان کی بہادری کی  ہو رہی ہے۔ پائلٹ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہوں نے جس طرح انتہائی مشکل حالات میں طیارے کو سنبھالا، اسے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس ارو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

46 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

2 hours ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

11 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

12 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

13 hours ago