قومی

NEET-UG Re-Exam 2026: ’’برقع میری مذہبی پہچان، نہیں اتاروں گی‘‘، حجاب پہن کر نیٹ امتحان دینے آئی طالبہ نے دیا جواب، پھر ایسے ملی انٹری

راجستھان میں نیٹ 2026 کے لئے دوبارہ امتحان کے درمیان برقع پہن کرپہنچی طالبہ ام کلثوم کوانٹری نہیں ملی توتنازعہ کھڑا ہوگیا۔ افسران نے سیکورٹی سے متعلق جانچ کے ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے اسے سینٹرمیں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس پرطالبہ نے کہا کہ برقع اس کی مذہبی پہچان کا ایک اہم حصہ ہے اوروہ امتحان میں شامل ہونے کے لئے اسے نہیں اتارسکتی۔ حالانکہ کافی ہنگامہ آرائی اورانتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد آخرکارطالبہ کوپوری سیکورٹی جانچ کے بعد امتحان مرکزمیں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ پورا معاملہ راجستھان کے اجمیرمیں واقع ساوتری اسکول امتحان سینٹرکا ہے، جہاں بیاورکی رہنے والی ام کلثوم برقع پہن کرامتحان دینے کے لئے پہنچی۔ اس دوران وہاں تعینات افسران نے اسے امتحان سینٹرمیں انٹری نہیں دی۔ اس پرطالبہ اوراس کے اہل خانہ نے اعتراض کیا۔ طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ اسے برقع پہننے کی وجہ سے داخلہ نہیں دیا گیا۔ اس سے وہ بہت پریشان ہے اورمایوس ہوگئی  ہے۔ حالانکہ ام کلثوم اوراس کے والد یہ حوالہ دیتے رہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی گائیڈ لائن ہے کہ ہم اپنی مذہبی شناخت کے ساتھ امتحان دینے آسکتے ہیں، پھراسے امتحان سینٹرمیں داخل ہونے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

دوسری بیٹی کو امتحان سینٹرمیں ملا داخلہ

امتحان سینٹرکے باہرپریشان اورمایوس کھڑی ام کلثوم، اس کے اہل خانہ اورافسران کے درمیان کافی دیرتک بات چیت اورحل نکالنے کی کوشش کی۔ ام کلثوم کے والد نے بتایا کہ ان کی دوبیٹیاں نیٹ کا امتحان دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری بیٹی کوکسی دوسرے امتحان سینٹرپرکوئی پریشانی نہیں ہوئی، جبکہ یہاں ان کی بیٹی کوداخلہ دینے سے منع کیا جا رہا تھا۔ جب این ٹی اے کی طرف سے اجازت ہے توپھریہاں سینٹرکے لوگ کیوں سوتیلا برتاو کر رہے ہیں۔

مذہبی پہچان سے سمجھوتہ نہیں کرسکتی: ام کلثوم

طالبہ ام کلثوم کے والد نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ امتحانی مرکزپہنچی تھی اورتمام مقررہ اصولوں پرعمل کرتے ہوئے اسے روکا گیا تھا۔ طالبہ کلثوم نے بتایا کہ وہ امتحان دینے آئی تھی اورتمام قوانین کی پابندی کرنے کوتیارتھی، لیکن وہ اپنی مذہبی شناخت پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگروہ اجازت نہ ہونے کی وجہ سے امتحان سے باہرہوجاتی، تب بھی وہ اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹتی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

9 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago