قومی

NEET-UG Paper Leak Case: راؤز ایوینیو کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں پی وی کلکرنی اور شیوراج موٹے گاؤنکر کی عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دہلی: نیشنل ایلیجبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) انڈر گریجویٹ (یو جی) 2026 کے پرچہ لیک معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے اس مقدمے کے ملزمین پی وی کلکرنی اور شیوراج موٹے گاؤںکر کی عدالتی تحویل میں 8 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ دونوں ملزمین کو گزشتہ 14 روزہ عدالتی تحویل مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے ان کی عدالتی تحویل مزید 8 جولائی تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

سی بی آئی کا دعویٰ: کلکرنی مبینہ ماسٹر مائنڈ

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے مطابق پی وی کلکرنی اس مبینہ پرچہ لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ لاتور کا ریٹائرڈ کیمسٹری پروفیسر ہے اور کئی برسوں تک نیٹ کے سوالنامے تیار کرنے والے پینل کا حصہ رہ چکا ہے۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ اس نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے طریقۂ کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے پونے میں خصوصی کوچنگ کلاسوں کے ذریعے طلبہ تک لیک شدہ سوالنامہ پہنچایا۔ دوسری جانب، شیوراج موٹےگاؤںکر لاتور میں آر سی سی کوچنگ کا منتظم ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق امتحان سے تقریباً دس روز قبل ہی اس کے پاس سوالنامہ اور اس کے جوابات پہنچ گئے تھے۔ الزام ہے کہ اس نے این ٹی اے کے پینل سے وابستہ بعض افراد، پی وی کلکرنی اور منیشا مندارے کے ذریعے یہ سوالنامہ حاصل کیا، جس کے بعد اسے مبینہ طور پر کوچنگ اداروں اور طلبہ تک پہنچایا گیا۔

پرچہ لیک کے بعد امتحان کا دوبارہ انعقاد

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ یو جی 2026 کا امتحان ابتدا میں 3 مئی کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیا تھا، لیکن پرچہ لیک کے تنازع کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ بعد ازاں 21 جون کو سخت حفاظتی انتظامات اور وسیع نگرانی کے درمیان امتحان دوبارہ منعقد کیا گیا۔ یہ امتحان ایک ہی شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بج کر 15 منٹ تک آف لائن (پین اور پیپر) طریقے سے لیا گیا، جس کے لیے 20 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

2 minutes ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

35 minutes ago

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

2 hours ago