نئی دہلی: مبینہ نیٹ-یو جی (NEET-UG) پرچہ لیک معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو ملزم ڈاکٹر منوج بھگوان راؤ شیرورے کی ضمانت کی درخواست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے دہلی کی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ محض ایک عام جرم نہیں بلکہ ’’ملک کے خلاف جرم‘‘ ہے، جس سے نہ صرف بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ لاکھوں طلبہ کا مستقبل بھی متاثر ہوا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج اجے گپتا نے ملزم اور سی بی آئی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 22 جولائی تک محفوظ رکھ لیا۔ سی بی آئی کی جانب سے سینئر پبلک پراسیکیوٹر نیتو سنگھ نے عدالت میں کہا کہ مبینہ پرچہ لیک کسی ایک فرد کا جرم نہیں بلکہ ایک سنگین سازش ہے، جس کے اثرات نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک امتحان دینے والے طلبہ پر بھی پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے باعث امتحان منسوخ کرنا پڑا، جس سے لاکھوں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکومت کو 600 کروڑ روپے کے نقصان کا دعویٰ
سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ اس مبینہ پرچہ لیک کی وجہ سے سرکاری خزانے کو تقریباً 600 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس تنازع کے بعد کئی طلبہ نے خودکشی کرلی، جس سے معاملے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ نیٹ-یو جی کے امتحانی مراکز ملک بھر کے علاوہ 14 بیرون ملک مراکز پر بھی قائم کیے گئے تھے اور مبینہ پرچہ لیک نے بھارت کے امتحانی نظام اور عالمی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
رقوم بہن کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام
ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے سی بی آئی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر شیرورے نے مبینہ طور پر حاصل ہونے والی رقم اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ رقم جائز ہوتی تو اسے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ سی بی آئی نے مزید دعویٰ کیا کہ چیٹ ریکارڈ اور گواہوں کے بیانات ملزم کی سازش میں فعال شمولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر شیرورے کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف الزامات صرف شریک ملزم پرہلاد کلکرنی کے بیان پر مبنی ہیں، جبکہ قانوناً صرف ایسے بیان کی بنیاد پر کسی شخص کا کردار ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ دفاع نے کہا کہ شیرورے کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور نہ ہی ان کے فرار ہونے کا کوئی خدشہ ہے۔ سی بی آئی نے عدالت سے درخواست کی کہ جرم کی نوعیت اور اس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر منوج شیرورے کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی…
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…