نیٹ (NEET UG) کے طلبہ کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے آخرکار وہ تاریخ جاری کر دی ہے جس کا لاکھوں امیدوار بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ نیٹ یو جی 2026 کا امتحان اب 21 جون 2026 (اتوار) کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ این ٹی اے نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ شیڈول حکومتِ ہند کی منظوری کے بعد ہی طے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایجنسی نے طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے بچیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔
آدھی رات تک چلی میٹنگ، پھر ہوا فیصلہ
اس تاریخ کے اعلان سے پہلے دہلی کے سیاسی حلقوں میں کافی سرگرمی دیکھی گئی۔ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ایک ہائی لیول میٹنگ ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں وزارتِ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ابھیشیک سنگھ، سی بی ایس ای اور کیندریہ ودیالیہ کے سینئر حکام بھی شامل تھے۔میٹنگ کا بنیادی مقصد نہ صرف امتحان کی نئی تاریخ طے کرنا تھا بلکہ مستقبل میں پیپر لیک جیسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
طلبہ کی محنت پر پانی پھر گیا
واضح رہے کہ راجستھان کے سیکر اور دیگر کوچنگ ہب میں ’گیس پیپر‘ کے نام پر بڑا کھیل چل رہا تھا۔ واٹس ایپ پر وائرل ہونے والے کئی سوالات اصل امتحانی پرچے سے بالکل ملتے جلتے پائے گئے۔ راجستھان پولیس کی ایس او جی (SOG) کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ یہ پرچے لاکھوں روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔ جب دھاندلی کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے تو حکومت نے فوری طور پر امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کیا دوبارہ فیس دینی ہوگی؟
طلبہ اور ان کے والدین کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ اس ری-ایگزام کے لیے کوئی اضافی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ پہلے سے کیا گیا رجسٹریشن ہی قابلِ قبول ہوگا اور دوبارہ فارم بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ این ٹی اے جلد ہی تمام امیدواروں کے لیے نئے ایڈمٹ کارڈ جاری کرے گا۔
فی الحال اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی (CBI) کر رہی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ پیپر لیک گینگ میں شامل کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…