قومی

Neeraj Chopra: گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے وزیر اعظم مودی کے خاص پیغام کا دیا جواب، جانیے جیولن تھرو اسٹار نے کیا کہا

نئی دہلی: ہندوستان کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے، بین الاقوامی جیولن تھرو کے مقابلے میں 90 میٹر کا نشان عبور کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ 90.23 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ چوپڑا نے نہ صرف اپنے ذاتی اور قومی ریکارڈ کو توڑا، بلکہ انھوں نے ہندوستانی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں بھی اپنا نام مزید روشن کر لیا۔

حالاں کہ نیرج چوپڑا جرمنی کے جولین ویبر کے بعد دوسرے نمبر پر رہے، جنھوں نے 91.06 میٹر کا تھرو کیا، لیکن پھر بھی یہ لمحہ ہندوستان کے تاریخی تھا۔ اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے پر وزیر اعظم مودی نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی اور لکھا ’’ایک شاندار کارنامہ! دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90 میٹر کا نشان پار کرنے اور اپنا بہترین تھرو کرنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد۔ یہ ان کی انتھک لگن، نظم و ضبط اور جذبے کا نتیجہ ہے۔ ہندوستان کو (ان کی کامیابی پر) بے انتہا خوشی اور فخر ہے۔‘‘

نیرج چوپڑا نے ادا کیا وزیر اعظم مودی کا شکریہ

وزیر اعظم کے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے نیرج چوپڑا نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ’’آپ کے الفاظ اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ جناب وزیر اعظم مودی جی۔ مجھے امید ہے کہ میں (اپنا کھیل) جاری رکھوں گا اور ہمیشہ ملک کے لیے اپنی بہترین کوشش کروں گا!‘‘ واضح رہے کہ اولمپک میں گولڈ جیتنے کے بعد نیرج نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات بھی کی تھی۔

دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرنے کے باوجود دوسرے نمبر پر رہنے سے نیرج چوپڑا تھوڑے مایوس ضرور ہوئے، لیکن انھوں نے آگے مزید بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس سال میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں… مجھے یقین ہے کہ میں آنے والے ایونٹس میں 90m سے زیادہ کے تھرو کر سکتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lal Bahadur Shastri Birth Anniversary: ہندوستان کا کسان اٹھ کھڑا ہوا! جانیے شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم کے لیے کیا کہا؟

شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…

32 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

2 hours ago