قومی

NDA announces seat sharing for Bihar polls: بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا باضابطہ اعلان، بی جے پی اور جے ڈی (یو) 101-101 نشستوں پر لڑیں گی چناؤ

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ایک بڑے سیاسی پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے اتوار کو سیٹ شیئرنگ (نشستوں کی تقسیم) کا باضابطہ اعلان کر دیا۔  بی جے پی اور جنتا دل (یونائیٹڈ) 101-101 نشستوں پر انتخاب لڑیں گی، جبکہ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 29 نشستیں، راشٹریہ لوک مورچہ اور ہندستانی عوام مورچہ (سیکولر) کو 6-6 نشستیں دی گئی ہیں۔

’’منظم اور متحد این ڈی اے‘‘ — ونود تاوڈے کا اعلان

این ڈی اے میں سیٹ بٹوارے کا اعلان بہار بی جے پی انچارج ونود تاوڈے نے ایک پوسٹ کے ذریعے ایکس پر کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’منظم اور پُرعزم این ڈی اے… بہار اسمبلی انتخابات کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں اتفاق رائے سے سیٹوں کی تقسیم مکمل ہو گئی ہے۔ بی جے پی– 101، جے ڈی (یو)– 101، ایل جے پی (رام ولاس)– 29، آر ایل ایم–6، ’ہم‘–6‘‘ تاوڈے نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ’’سبھی ساتھیوں نے دوبارہ این ڈی اے حکومت بنانے کے لیے کمر کس لی ہے‘‘۔

چراغ پاسوان ’’بہار تیار ہے‘‘

مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے اس فیصلے پر کہا: ’’بہار تیار ہے۔ ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی، اس بار پوری طاقت کے ساتھ۔ #BiharFirstBihariFirst۔

اسی طرح مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اوپیندر کشواہا نے بھی سیٹ شیئرنگ کے حتمی فیصلے پر ایکس پر پوسٹ شیئر کیں۔

سخت مذاکرات کے بعد اتفاق

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی این ڈی اے اتحادیوں کے درمیان سیٹ بٹوارے کے لیے مشاورت جاری تھی۔ ادھر دہلی میں بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، دھرمیندر پردھان، نیتیانند رائے، سربانندا سونووال اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سابق کرناٹک وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا، بی جے پی کے بہار شریک انچارج سی آر پاٹل، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا اور بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مہاگٹھ بندھن میں بھی سیٹ شیئرنگ پر جوڑ توڑ

این ڈی اے کے اعلان کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن میں بھی سیٹوں کے بٹوارے پر مشاورت تیز ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات کانگریس رہنما راہل گاندھی سے متوقع ہے۔ کانگریس رہنما اکھلیش پرساد سنگھ نے پٹنہ میں کہا کہ ’’سیٹوں کی تقسیم تقریباً طے ہو چکی ہے، البتہ آخری مرحلے میں کچھ چھوٹی مشکلات آتی ہیں، جو جلد حل ہو جائیں گی۔‘‘

نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے پُراعتماد

جے ڈی (یو) رہنما راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ ’’آر جے ڈی کی نشستوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ عوام کا موڈ صاف ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گا۔‘‘

ووٹنگ اور گنتی کی تاریخ

243 رکنی بہار اسمبلی کے لیے ووٹنگ 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوگی، جب کہ گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ این ڈی اے کا مقابلہ اس بار آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی (ایم ایل)، سی پی آئی، سی پی ایم اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) پر مشتمل انڈیا بلاک سے ہوگا۔ اس کے علاوہ پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی بھی پہلی بار انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

36 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago