قومی

Bharat Express Conclave Bihar Live: بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں اسٹیج پر بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری

بہار میں انتخابی موسم کے اعلان کے ساتھ ساتھ بہار کی راجدھانی پٹنہ ایک بڑے میگا کانکلیو کا گواہ بن رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کانکلیو ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ آج صبح 10 بجے سے جاری ہے۔ ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ کانکلیو کا دیپ جلا کر بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے  نے آغاز کیا۔ بہاراسمبلی انتخابات 2025 کی گہما گہمی کے بیچ، دارالحکومت پٹنہ میں آج صبح 10 بجے سے بھارت ایکسپریس کے اس میگا کانکلیو میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہورہی ہیں۔  یہ کانکلیو نہ صرف بہار کی سیاست بلکہ آنے والے انتخابی ماحول کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن کر ابھررہا ہے۔

کانکلیو کہاں ہو رہا ہے؟

یہ خصوصی ایونٹ پٹنہ کے معروف ہوٹل تاج سٹی سینٹر، لودی پور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقامی شہریوں کو بھی یہاں پہنچ کر براہِ راست لیڈروں اور دیگر نمایاں شخصیات سے ملنے اور سوال کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانکلیو میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں چراغ پاسوان (مرکزی وزیر)، پرشانت کشور (بانی، جن سوراج پارٹی)، ونے کمار (ڈی جی پی، بہار) کے علاوہ بہار کی سیاست، انتظامیہ، میڈیا اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی اس کانکلیو کا حصہ بنی ہیں۔

بھارت ایکسرپس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

10 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

10 hours ago