بھارت ایکسپریس۔
Nawazuddin Siddiqui’s Brother Arrested: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اپنی فلموں سے متعلق سرخیوں میں تو رہتے ہی ہیں، لیکن اس باروہ اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، ان کے بڑے بھائی ایازالدین صدیقی کویوپی میں گرفتارکیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، وہ پہلے بھی تنازعہ میں گھر چکے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، 22 مئی 2024 یعنی بدھ کونوازالدین صدیقی کے بھائی کو اترپردیش کے مظفرنگر میں بڈھانہ پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق، ان کے خلاف یہ کارروائی جاوید اقبال نام کے شخص کے ساتھ چل رہے کھیتی کی زمین کے تنازعہ میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پرضلع مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے غیرقانونی طورپرچک بندی محکمہ کوحکم کا خط جاری کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ وہ فرضی تھا۔ اسی کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے شکایت درج کی اورایازالدین صدیقی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420, 467, 468 اور471 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
پہلے بھی تنازعہ کا شکارہوچکے ہیں نوازالدین صدیقی کے بھائی
میڈیا ذرائع کے مطابق تویہ پہلی بارنہیں ہے جب نوازالدین صدیقی کے بھائی ایازالدین صدیقی تنازعہ کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کے اوپرسال 2018 میں سوشل میڈیا پرایک مبینہ قابل اعتراض تصویرشیئرکرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی الزام لگ چکا ہے۔ حالانکہ اس بارے میں تب ایازالدین صدیقی نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک آدمی نے بھگوان شیوکی قابل اعتراض تصویرپوسٹ کی تھی، میں نے اس سے اس بارے میں بات کی اورلکھا کہ آپ کوایسا پوسٹ شیئرنہیں کرنا چاہئے، جوکسی کی مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔ بس اسی معاملے میں میرے خلاف کیس درج کرلیا گیا تھا۔ اس معاملے میں تب ایازالدین صدیقی نے الزام کی جانچ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ حالانکہ اداکارنوازالدین صدیقی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کافی تنازعہ میں گھر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…