قومی

NCM hosts National Conference on Education, inclusion, and Empowerment of Minority Communities: اقلیتوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ، نیشنل کمیشن نے ریاستی کمیشن کی ساتھ مل کر تیارکیا خاکہ

نئی دہلی: اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ایم) نے یہاں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے پرتوجہ دی گئی۔ اس تقریب نے کلیدی پالیسی سازوں، ماہرین اورشراکت داروں  کا مشاہدہ کیا، جنہوں نے اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی مواقع اوربہبود کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملیوں پرغورکیا۔

اقلیتی امورکے وزیرمملکت جارج کورین نے اس موقع پرمہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی اورشمع روشن کرکے کانفرنس کا رسمی طورپرافتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جارج کورین نے اقلیتی برادریوں کو با اختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ اقلیتی برادریوں کی بہتری کے لیے وقف متعدد اسکیمیں ہیں، ساتھ ہی ان کی فلاح وبہبود کے لیے اضافی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ جارج کورین نے اس بات پربھی زوردیا کہ ہندوستان میں اقلیتیں کچھ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں یہاں زیادہ محفوظ اور سلامت ہیں۔

قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کے چیئرمین، اقبال سنگھ لال پورہ کے افتتاحی خطاب کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد ممتازپینلسٹس پرمشتمل بصیرت انگیزسیشن ہوئے۔ اقبال سنگھ لال پورہ نے قوم کی تعمیرمیں اقلیتی برادریوں کے تعاون پرتفصیل سے روشنی ڈالی اوراہم مسائل کوحل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طورپرکمیشن کے کردارپرزوردیا۔ انہوں نے شرکاء کی آوازوں، آراء اورنقطۂ نظرکا خیرمقدم کیا اورانہیں یقین دلایا کہ کمیشن مختلف ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے ذریعہ اپنائےجارہے بہترین طریقہ کار کوشامل کرے گا۔

کانفرنس میں دو اہم تکنیکی سیشن

• تعلیم: اقلیتوں تک رسائی اورمدد کویقینی بنانا– تعلیم کے شعبے میں اقلیتی برادریوں کے کردار، خاص طورپرمسیحی برادری کے کردارپر ایک نتیجہ خیزبحث ہوئی۔ اس سیشن میں اقلیتی طلباء اوراداروں کودرپیش چیلنجزپربھی توجہ مرکوزکی گئی، اس کے ساتھ ساتھ جامع تعلیم کے لیے حل تجویزکیے گئے۔

• اقلیتوں کی شمولیت اور بہبود- دوسری مذاکرے نے ایسی پالیسیوں اورسرگرمیوں کی تشکیل میں حکومتی مداخلت کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو اقلیتوں کوبااختیاربناتی ہیں اورجامع ترقی کویقینی بناتی ہیں۔ پینلسٹس نے اقلیتی برادریوں کی بہتری کے لیے ہدف بنائے گئے فلاحی پروگراموں اورپائیداراقدامات کی اہمیت پرزوردیا۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورکرن رجیجو نے اس تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورکلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے مختلف عقائد کے گروہوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اقلیتی برادریوں کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ کرن رجیجونے اقلیتی برادریوں کی ترقی میں قومی اقلیتی ترقی اورمالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے کردارکی وضاحت کی، کیرالہ کو ایک مثال کے طورپرپیش کیا، جہاں اقلیتی کاروباریوں کواپنے منصوبوں کوقائم کرنے اوراسے وسعت دینے کے لیے فنڈزحاصل ہوئے۔

انہوں نے بہترین طریقوں اورمعلومات کے تبادلے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کی اہمیت پربھی زوردیا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف ریاستوں کے اقلیتی امورکے وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ ملک بھر میں اقلیتی برادریوں کے اہم خدشات کوترجیح دی جائے اوران کوحل کیا جا سکے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت ملک بھرمیں شمولیتی ترقی کویقینی بناتے ہوئے اقلیتوں کوبا اختیاربنانے اوران کی ترقی کے مقصد سے اسکیموں اوراقدامات کومضبوط اورنافذ کرنے کے لیے فنڈنگ کی خلاء کوپُرکرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔

کرن رجیجونے حکومت کے بنیادی منتر’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کودہراتے ہوئے اختتام کیا۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اورانہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی اورکامیابی کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔

کھلا مباحثہ:تقریب کے آخری حصے میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے ایک کھلے مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں شرکاء نے اپنے نقطہ نظراورتجاویزکا فعال طورپراشتراک کیا، جس سے خیالات کے باہمی تبادلے کو فروغ ملا۔

اقبال سنگھ لال پورہ نے ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے لیے ایک جامع اوربا اختیارمستقبل کے لیے مکالمے کوفروغ دینے، پالیسی سفارشات تیارکرنے اورباہمی تعاون پرمبنی اقدامات کوفروغ دینے کے لیے کمیشن کی جاری کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

لال پورہ نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی کمیشن ایسی پالیسیوں اورپروگراموں کوآگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جوہندوستان بھرمیں اقلیتی برادریوں کی سماجی، اقتصادی اورتعلیمی ترقی میں معاونت کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

9 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

10 hours ago