قومی

Batukeshwar Dutt death anniversary: امت شاہ، اوم برلا، راج ناتھ سنگھ اور دیگر لیڈروں  نے بٹوکیشور دت کی برسی پر پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی : عظیم انقلابی، بے مثال جرات اور مجاہدِ آزادی بٹوکیشور دت کی برسی کے موقع پر پورے ملک نے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل نتن گڈکری اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سمیت متعدد سرکردہ لیڈروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں پرنام  پیش کیا۔

مرکزی وزیرداخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بٹوکیشور دت نے شہید بھگت سنگھ کے ساتھ مرکزی قانون ساز اسمبلی میں بم پھینک کر برطانوی حکومت کے ظلم کے خلاف پورے ملک میں آزادی کی چنگاری روشن کی۔ انہوں نے کہا کہ دت نے کالا پانی کی سخت ترین سزائیں برداشت کرنے کے باوجود آزادی کے عزم کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا اور جیل میں قیدیوں کے حقوق کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی۔ امت شاہ کے مطابق ان کی بہادری، قربانی  کوہمیشہ نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ رہیں گے۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی آزادی کے لیے اپنی ہر چیز قربان کرنے والے عظیم انقلابی اور سچے محب وطن بٹوکیشور دت کی برسی پر انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دت کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی بٹوکیشور دت کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دت ایک سچے قوم پرست اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے نوآبادیاتی حکومت اور ظلم و جبر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کے نظریات سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بٹوکیشور دت کو عظیم محب وطن انقلابی قرار دیتے ہوئے ان کی برسی پر عاجزانہ پرنام پیش کیا، جب کہ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مادر وطن کے عظیم سپوت بٹوکیشور دت کی آزادی کی جدوجہد اور بے مثال خدمات آنے والی نسلوں میں حب الوطنی اور قومی جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔ ان کی قربانیاں ملک کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

33 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

35 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

1 hour ago