قومی

Narendra Modi becomes 2nd longest serving PM: نریندر مودی ہندوستان کے دوسرے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے، اندرا گاندھی کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ لگاتار دو میعادوں میں خدمات انجام دینے والے ملک کے دوسرے سب سے طویل مدت تک رہنے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں۔ وہ آزادی کے بعد پیدا ہونے والے پہلے وزیر اعظم بھی ہیں، اور ایک غیر ہندی بولنے والی ریاست سے آنے والے سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم ہیں۔

مدت کار اور ریکارڈ

نریندر مودی نے پہلی بار 26 مئی 2014 کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ اب تک وہ 11 سال اور 60 دن تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل اندرا گاندھی نے لگاتار 11 سال 59 دن خدمات انجام دی تھیں (24 جنوری 1966 – 24 مارچ 1977)۔ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سب سے طویل مدت (16 سال 286 دن) تک وزیر اعظم رہے (15 اگست 1947 – 27 مئی 1964)۔

اہم کامیابیاں اور اقدامات

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جنہوں نے ہندوستان کی سیاسی اور سماجی ساخت کو تبدیل کیا جن میں آرٹیکل 370 کی منسوخی (جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ ختم)، تین طلاق پر پابندی، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز اور وقف ترمیمی قانون کی منظوری شامل ہے۔

طرز حکمرانی میں تبدیلی

نریندر مودی نے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس’ کے نعرے کو بنیاد بنا کر شفاف، ترقی پسند اور عوامی بہبود پر مبنی حکمرانی کو فروغ دیا۔ ان کی حکومت نے انتودیہ (سماج کے آخری فرد تک اسکیموں کی رسائی) کو ترجیح دی۔

غربت میں کمی

نیتی آیوگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، پچھلے 9 سالوں میں تقریباً 25 کروڑ افراد نے غربت سے نجات پائی ہے، جس کا سہرا حکومت کی مربوط اسکیموں کو دیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے سب سے طویل مدت تک رہنے والے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی، جو 1984 کے بعد پہلی بار کسی پارٹی کو مسلسل دو بار ملک کی حکمرانی ملی۔ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے نہ صرف اندرون ملک اہم اصلاحات کی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ اب ان کا نام ہندوستان کے تاریخ ساز وزرائے اعظم میں مستقل طور پر شامل ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

4 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

5 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

5 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

6 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

6 hours ago