مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی
ناندیڑ: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے بقرعید کے موقع پر ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد علاقے میں کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بجرنگ دل پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اعظمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ ناندیڑ کے دھرم آباد میں بقرعید کے موقع پر قربانی کو روکنے کے لیے بجرنگ دل کی طرف سے دہشت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گروپ کے ارکان ہتھیاروں کے ساتھ مسلم علاقوں میں گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو یہ کہہ کر دھمکی دے رہے ہیں کہ قربانی نہیں ہونے دیں گے۔ یہ امن و امان اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔‘‘
دہشت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے مزید لکھا کہ میں وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اور ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سنجے ورما سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی دہشت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مقامی لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سنجے کمار ورما کو لکھے ایک خط میں ابو اعظمی نے ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں بجرنگ دل کے لوگ
اعظمی نے لکھا کہ دھرم آباد، جو دیگلور تعلقہ میں واقع ہے، وہاں بجرنگ دل کے کچھ لوگ ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ آئندہ عیدالاضحیٰ (بقرہ عید) کے موقع پر مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے، کیونکہ یہ لوگ قربانی کی مخالفت کر رہے ہیں اور اسے روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے لوگوں کو روکنے کی مانگ
خط میں گزارش کی گئی ہے کہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے مضبوط پولیس انتظام کیا جائے اور مقامی نمائندے شیخ لال احمد کی قیادت میں ایک وفد کو بلا کریقین دہانی کرائی جائے کہ ان کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ اس کے علاوہ اعظمی نے خط میں بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے ان لوگوں کو روکنے کی مانگ کی جودہشت کا ماحول پیدا کر رہےہیں، تاکہ دھرم آباد میں امن و سلامتی برقرار رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے…
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو صحافت کی شاندار روایت، بدلتے دور میں اس کے…
13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…
’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…
زمبابوے کی جانب سے گیند بازی میں بریڈ ایونز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں…
شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی، توانائی،…