پٹنہ: آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے اتوار کے روز آئی اے این ایس سے بات کی۔ انہوں نے نالندہ میڈیکل کالج کے واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی دلیل کو بے بنیاد قرار دیا۔ نالندہ میڈیکل کالج واقعے پر آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پورے بہار کے لیے بہت شرمناک ہے۔ اس میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ موت کے بعد آنکھ نکالی گئی تھی، جبکہ انتظامیہ کا مضحکہ خیز بات کر رہی ہے کہ چوہے اس کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ چوہے شراب پی گئے۔ اس طرح تو یہ نام نہاد چوہے حکومت کوب ھی گرا سکتے ہیں۔ یہ کیسی حکومت ہے؟ بہار میں آخر ہو کیا رہا ہے؟‘‘
انارکی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں انارکی کی صورتحال ہے۔ کوئی کچھ بھی کہہ رہا ہے۔ زندہ لوگوں کو تو چھوڑئے یہ مردہ لوگوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس سے بڑے بے حسی کا کوئی معاملہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بہار حکومت کے لیے شرم کی بات ہے۔ اگر حکومت میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو اس سارے معاملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
نالندہ میڈیکل کالج کا واقعہ افسوسناک ہے:نیرج کمار
وہیں، جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے نالندہ یونیورسٹی میں مہلوک کی ایک آنکھ غائب ہونے کے معاملے کو افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا دعوی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور 2 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تھانہ میں فوجداری مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دراصل معاملہ نالندہ میڈیکل کالج کاہے۔ جہاں گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو داخل کرایا گیا۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لواحقین لاش دیکھنے پہنچے تو اس کی آنکھ غائب تھی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوہا آنکھ کھا گیا ہے جب کہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کی آنکھ کسی تیز دھار آلے سے نکالی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…
نفٹی بینک 695.25 پوائنٹس یا 1.32 فیصد کی کمی کے ساتھ 52,139.55 پر بند ہوا۔…