شیو سینا (ادھو گروپ) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت (فائل فوٹو)
مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبرکو ہٹائے جانے سے متعلق وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے احتجاج کے بعد ناگپورمیں ہوئے تشدد کے بعد ایک طرف پولیس گرفتاریاں کررہی ہے تو وہیں دوسری طرف، اب سیاسی الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی کی اتحادی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ وہیں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس پر جم کرتنقید کی ہے۔
ناگپور تشدد پرشیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ ناگپور میں تشدد ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ وہ جگہ ہے، جہاں آرایس ایس کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ یہ دیویندر فڑنویس کا انتخابی حلقہ بھی ہے۔ وہاں تشدد پھیلانے کی ہمت کون کرسکتا ہے؟ ہندوؤں کو ڈرانے، اپنے ہی لوگوں سے ان پرحملہ کروانے اور پھرانہیں مشتعل کرکے فساد میں شامل کرنے کا یہ ایک نیا پیٹرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کے کتنے لیڈر ناگپورسے ہیں۔ ان کا گینگ ہی فساد کرا رہا ہے اورکوئی نہیں۔ اورنگ زیب کا جو بھی ڈرچل رہا ہے۔ یہ لوگ ملک کو ختم کرنے جارہے ہیں۔
اورنگ زیب کے نام پرلوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے: سنجے راؤت
سنجے راؤت نے کہا کہ اورنگ زیب کی قبر کو ہٹانے کی کیا ضرورت ہے۔ حکومت ہی بجرنگ دل والوں کی ہے۔ لوگوں کو کیوں مشتعل کررہے ہیں۔ آپ کو جو چاہئے، وہ خود کرلو، آپ کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر یہ لوگ کچھ بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کے نام پر لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تشدد روکنے کے لئے کچھ کام نہیں کیا: سنجے راؤت
سنجے راؤت نے ناگپورتشدد پرکہا کہ اگروزیراعلیٰ خود ان فساد کودیکھنے کے بجائے انہیں روکنے کے لئے کارروائی کرتے تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ تشدد کرنے والے کس ذات، کس پارٹی یا کس گروہ کے ہیں۔ بلکہ وہ مہاراشٹر جیسی ریاست میں لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے سخت اقدامات کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشدد بھڑکانے والے کون لوگ ہیں اور یہ تشدد کیوں بھڑکائے جا رہے ہیں؟ کل گڑی پڑوا پر بھی کچھ لوگ تشدد پھیلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کچھ لوگ اورنگ زیب کا نام لے کرمہاراشٹر میں فساد بھڑکا رہے ہیں۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری کا میموریل ہی مہاراشٹر کی اصل پہچان ہے۔ مہاراشٹر کی عوام کو اس سازش سے محتاط رہنا چاہئے۔ بابری مسجد کا آندولن الگ تھا۔ بالا صاحب ٹھاکرے کا کردار ہمیں مت سکھائیے۔ بالا صاحب کی ہندتوا کی جدوجہد رام مندر کے لئے تھی۔ وزیراعلیٰ کے انتخابی حلقہ میں باہری لوگ آکرتشدد بھڑکا رہے ہیں، تو یہ وزیرداخلہ کی ناکامی ہے۔ ریاست میں اسمبلی سیشن چل رہا ہے اور یہ لوگ فساد پھیلا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…