قومی

Arrest warrant against Mahua Moitra: وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں مہوا موئترا کے خلاف نادیہ عدالت کا گرفتاری وارنٹ

نادیہ (مغربی بنگال): مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کی ایک مقامی عدالت نے مبینہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر شرشیندو داس نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کو عدالت کی جانب سے تین مرتبہ سمن جاری کیا گیا، لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ شرشیندو داس نے کہا ’’آج گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ 12 جون کو رکن پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، نوجوانوں اور بھارت کے فوجیوں کے خلاف قابلِ اعتراض بیانات دیے تھے۔ بڑی تعداد میں خواتین نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ 17 جون کو کرشن نگر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے مہوا موئترا کو تین مرتبہ سمن جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔

پیش ہونے کا آخری موقع بھی ختم

پراسیکیوٹر کے مطابق 18 جون کو عدالت میں پیش ہونے کی آخری تاریخ تھی، لیکن مہوا موئترا اس روز بھی عدالت نہیں آئیں۔ اس کے بعد 19 جون کو عدالت نے انہیں آج عدالت میں پیش ہونے کا خصوصی موقع دیا تھا۔ شرشیندو داس نے کہا ’’لیکن وہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ اس لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی تیسری عدالت کے جج دیبیندو داس نے مہوا موئترا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا۔‘‘

سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کی

اس ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی جانب سے دائر اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے مبینہ متنازع فیس بک پوسٹ کے سلسلے میں درج ایف آئی آر کی تحقیقات میں ورچوئل طریقے سے شامل ہونے کی اجازت طلب کی تھی۔ مہوا موئترا نے تحقیقاتی افسر کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت مانگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ ذاتی طور پر پیش ہوئیں تو ان پر انڈے پھینکے جاسکتے ہیں۔ جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس شیل ناگو کی بنچ نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سماعت کے دوران بنچ نے سخت زبانی تبصرے بھی کیے۔ جسٹس دتا نے کہا تھا کہ جب کوئی شخص سیاست میں آتا ہے تو اسے ایسی صورتِ حال کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ بنچ نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین نے گولیوں کا سامنا کیا تھا، ایسے میں سیاست دانوں کو انڈے پھینکے جانے کے خدشے کی وجہ سے تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Kamini Kaushal Biography: کامنی کوشل: ریڈیو پر ڈرامہ کرنے کے ملتے تھے صرف 10 روپے، پہلی ہی فلم نے دلائی بین الاقوامی شہرت

ہندی سنیما کی معروف اداکارہ کامنی کوشل نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ریڈیو ڈراموں…

9 minutes ago

US Birth Tourism Visa Revocations: امریکہ کا ’برتھ ٹورزم‘ کے خلاف بڑا اقدام، 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا…

51 minutes ago

ICC Player of the Month: دیپتی شرما اکتوبر 2026 کی آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب، مارکو جانسن نے مینز کا خطاب جیتا

زمبابوے کے خلاف سیریز میں دیپتی نے 155 رنز بنانے کے ساتھ 7 وکٹیں حاصل…

59 minutes ago

Vande Bharat Express: وندے بھارت ایکسپریس سے بنگلورو، منگلورو اور مڈگاؤں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا: این ڈی اے لیڈر

ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے منگلورو جنکشن سے بنگلورو-منگلورو-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی…

1 hour ago