Satish Kaushik Death: دہلی پولیس نے وکاس مالو کی بیوی کو ان کی شکایت اور اداکار-فلم ساز ستیش کوشک کی موت کے سلسلے میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ کبیر گروپ کے مالک وکاس مالو کی بیوی نے دہلی پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے 15 کروڑ روپے کے لیے ستیش کوشک کا قتل کیا۔ سانوی مالو نے الزام لگایا ہے کہ وکاس مالو نے دبئی میں سرمایہ کاری کے لیے کوشک سے یہ رقم لی تھی۔
حکام کے مطابق انہیں پیر کو پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لیے اتوار کو طلب کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، پولیس نے 20 لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جنہوں نے بجواسن کے فارم ہاؤس میں منعقدہ پارٹی میں شرکت کی اور ان کے بیانات قلمبند کیے ۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ 23 اگست 2022 کو کوشک دبئی میں اس کے گھر آیا اور اس کے شوہر سے 15 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، سانوی نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا تھا، ’’میں ڈرائنگ روم میں موجود تھی جہاں کوشک اور میرے شوہر جھگڑے میں مصروف تھے۔ کوشک کہہ رہے تھے کہ انہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔ تین سال ہو گئے ہیں جب انہوں نے میرے شوہر کو سرمایہ کاری کے لیے 15 کروڑ روپے دیے تھے۔ ستیش کوشک نے یہ بھی کہا کہ نہ تو کوئی سرمایہ کاری کی گئی اور نہ ہی ان کی رقم واپس کی گئی، جس کے لیے وہ خود کو دھوکہ دہی کا شکار ہوا محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Satish Kaushik Death: ستیش کوشک کی موت کے معاملے میں دہلی پولیس کٹہرے میں! ” محفوظ نہیں کیا viscera ” – ذرائع
داؤد کا بیٹا بھی پارٹی میں تھا- سانوی کا دعویٰ
سانوی نے دبئی میں ایک پارٹی سے بزنس مین مالو اور کوشک کی تصویر بھی شیئر کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ پارٹی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بیٹا بھی موجود تھا۔ شکایت میں سانوی نے یہ بھی کہا کہ اس کا شوہر منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔ سانوی کے سنسنی خیز الزام کے بعد کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ میرے شوہر نے کوشک سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی رقم واپس کر دے گا۔
سانوی نے کہا، “جب میں نے اپنے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ کوشک سے جان چھڑانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔” سانوی کبیر گروپ کے مالک وکاس مالو کی دوسری بیوی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ نہیں ملا۔ جبکہ وکاس مالو کی بیوی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وکاس مالو نے ستیش کویش کو زہر دے کر ہلاک کیا ہو گا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…