قومی

Mustafabad Election Results 2025 LIVE: مصطفیٰ آباد کی عوام نے اویسی اور طاہر حسین کو مسترد کردیا،بڑی جیت کی طرف بی جے پی امیدوار گامزن

دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کی تازہ ترین  اپ ڈیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 45 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی آگے ہے۔جبکہ عام آدمی پارٹی کے 25 امیدوار آگے ہیں ،کانگریس یا ایم آئی ایم کے امیدوار ابھی فی الحال بارہ بجے تک کہیں بھی آگے نہیں ہیں۔

دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  نے دو امیدوار اتارے تھے،اور دونوں سیٹ پر ان کے امیدوار فی الحال پیچھے چل رہے ہیں ، اوکھلا اور مصطفی آباد پر ایم آیی ایم نے جیل میں بند شفاء الرحمن اور طاہر حسین کو امیدوار بنایا تھا ،اوکھلا میں شفاء الرحمن پیچھے ضرور ہیں لیکن مضبوط گرفت کی طرف وہ بڑھتے نظرآرہے ہیں ۔ حالانکہ مانا یہ جارہا تھا کہ مصطفیٰ آباد  میں طاہر حسین  شاندار طریقے سے جیت درج کریں گے ،لیکن یہاں ایم آئی ایم یا طاہر حسین کو وہاں کی عوام نے یکسر مستر د کردیا ہے۔مصطفی آباد سیٹ کی بات کریں تو یہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سال 2020 میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں اسد الدین اویسی نے فسادات کے ملزم طاہر حسین کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ وہیں عادل احمد خان  عام آدمی پارٹی سے لڑ رہے ہیں اور بی جے پی نے موہن سنگھ بشٹ کو میدان میں اتارا ہے۔

اب دوپہر بارہ بجے تک کی گنتی کے مطابق یہاں مصطفیٰ آباد کی سیٹ پر  دس راونڈ کی کاونٹنگ کے بعد قریب 63ہزار ووٹ کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں ،وہیں دوسرے نمبر پر عام آدمی پارٹی  کے عادل احمد خان 38ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہوتے ہوئے دونمبر پر ہیں اور تیسرے نمبر پر طاہر حسین ہیں جو محض 4880ووٹوں کے ساتھ 58ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں ۔کل 20 راونڈ کی گنتی ہونی ہے اور یہاں سے طاہر حسین  کا جیت کی طرف بڑھنا قریب قریب ناممکن ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago