قومی

Imran Pratapgarhi’s Mushaira: عمران پرتاپ گڑھی کے اعزاز میں شاندار مشاعرہ اور کوی سمّیلن کا ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ادب اورسیاست کے سنگم پر چمکتے ہوئے نوجوان لیڈر، مشہورشاعر، راجیہ سبھا کے رکن اور آل انڈیا اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کا یوم پیدائش شان وشوکت اورجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ موقع نہ صرف ان کی شخصیت کے ہمہ گیراثرات کا مظہربنا بلکہ ان کی مقبولیت کا ایک زندہ اورتابناک ثبوت بھی۔ کانگریس کے اہم لیڈروں نے اس موقع پر اپنی محبت اورعقیدت کا بھرپوراظہار کیا۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، جنرل سکریٹری جے رام رمیش، جموں و کشمیرکے انچارج اورراجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹرسید ناصرحسین، شکتی سنگھ گوہل، ڈاکٹرادت راج اوردیگرلیڈران نے مل کر کیک کاٹا اورعمران پرتاپ گڑھی کو یوم پیدائش پراپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ آئیے عمران پرتاپ گڑھی کے یوم پیدائش سے متعلق ایک خاص ویڈیو آپ کو دکھاتے ہیں۔ یہ ویڈیو آپ بھارت ایکسپریس اردوکے یوٹیوب چینل اوربھارت ایکسپریس اردو کے فیس بک پیج پربھی دیکھ سکتے ہیں۔

ادب سے وابستہ عمران پرتاپ گڑھی کا دل ہمیشہ فنون لطیفہ کے لیے دھڑکتا رہا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک انقلابی شاعر کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ اسی مناسبت سے بندھن کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غالب انسٹی ٹیوٹ، دہلی کے آڈیٹوریم میں ایک شاندارآل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشاعرے میں ملک کے ممتازشعرا وادبا نے شرکت کی اوراپنے فکرانگیزاورجذبات سے لبریزکلام کے ذریعے سامعین کومسحورکردیا۔ اس سے پہلے عمران پرتاپ گڑھی کا والہانہ استقبال کیا گیا اوران کی حمایت میں جم کرنعرے بازی بھی کی گئی۔

معروف ناظم مشاعرہ ندیم فرخ نے مشاعرے کی نظامت نہایت خوبصورتی سے انجام دی جبکہ ممتازشعرا منیکا دوبے، عزم شاکری اوراقبال اشہروغیرہ نے منفرد اندازمیں کلام پیش کرکے محفل میں رنگ بھردیا۔ آڈیٹوریم مکمل طور پر سامعین سے بھرا ہوا تھا۔ شرکا میں اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، کانگریس کے اہم لیڈران، ادب وسیاست کے شائقین اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ سامعین کے اصرارپرتقریب کے آخرمیں عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے منتخب اشعارسنائے، جنہیں حاضرین نے دل کھول کرداد دی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

51 minutes ago