بھارت ایکسپریس۔
اترپردیش کے پیلی بھیت میں گھگھچائی تھانہ علاقہ میں منگل کے رز ایک لڑکی کا گولی مارکر قتل کردیا۔ اس کے بعد خود بھی خود کشی کرلی۔ لڑکی قتل کے ملزم لڑکے کے گھر کے باہر سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران نوجوان نے اس پر طمنچے سے فائر کردیا۔ پھر گھر کے اندر جاکر خود کو بھی گولی مارلی۔ اس واردات سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
سی او سنیل دت نے بتایا کہ علاقے کے گیان پور مہولیا گاؤں کی رہنے والی ارچنا اپنی دوست کے ساتھ کھیت پر دھان کا پودا لگانے کے لئے جا رہی تھی۔ پولیس پوچھ گچھ میں سامنے آیا ہے کہ ارچنا گاؤں کے ہی رہنے والے منجیت یادو کے گھر باہر سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران گھر سے نکل کر منجیت نے طمنچے سے ارچنا کو گولی مار دی، جس سے ارچنا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے بعد منجیت نے گھر کے اندر جاکر خود کشی کرلی۔
سی او کے مطابق، اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار یادو کے مطابق، بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور پورے معاملے کی جانچ پڑتال کی۔ ارچنا کے بھائی نے منجیت کے خلاف قتل کے ملزم میں تحریر دی ہے۔ فی الحال پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس قتل کی وجہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…