قومی

Munne Bharti Appointed as Media Advisor of AIBA: منّے بھارتی کو مقرر کیا گیا آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کا میڈیا ایڈوائزر

نئی دہلی: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر آدیش اگروالا نے اوکھلا پریس کلب (رجسٹرڈ) کے چیئرمین، معروف سماجی کارکن، سینئر صحافی اور ایڈووکیٹ ڈاکٹر ایم۔ اطہرالدین منّے بھارتی کو آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کا میڈیا ایڈوائزر متفقہ طور پر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر آدیش اگروالا نے ان کی تقرری پر کہا کہ منّے بھارتی تقریباً 30 برسوں سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منّے بھارتی ملک کے پہلے ایسے صحافی ہیں جنہوں نے صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ سماجی خدمت کو بھی جاری رکھا۔ انہوں نے بہار ریاست کے ضلع ویشالی کے اپنے گاؤں میں 5–6 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کی ایم پی فنڈ کے تعاون سے سرکاری نظام کے اشتراک سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ ان کاموں میں سب ہیلتھ سینٹر کی عمارت کی تعمیر، کرنےجی اردو اسکول کی عمارت کی تعمیر، قبرستان کی چار دیواری اور سڑکوں کی تعمیر جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، جن کے ذریعے انہوں نے ایک مثال قائم کی۔ تاہم مقامی انتظامیہ کے تعاون کی کمی کے باعث کروڑوں روپے کی ایم پی فنڈ واپس چلی گئی۔

منّے بھارتی نے سینکڑوں بیواؤں کو غیر سرکاری افراد کے تعاون سے پنشن دلوانے کا کام کیا

اس کے علاوہ منّے بھارتی نے اپنے آبائی گاؤں میں سینکڑوں بیواؤں کو غیر سرکاری افراد کے تعاون سے پنشن دلوانے کا کام کیا۔ کورونا کے دور میں وہ مسلسل لوگوں کی مدد کے لیے سڑکوں پر موجود رہے۔ اسی وجہ سے وہ خود بھی کورونا کی لپیٹ میں آ گئے اور نئی دہلی کے ایسکارٹس اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جدوجہد کرتے رہے۔ ان کی زندگی بچانے کے لیے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے اہلکار بھی سرگرم رہے۔

کورونا وبا کے دور میں منّے بھارتی کی خدمات

کورونا کے دور میں دہلی کے اوکھلا علاقے میں جہاں ضرورت مند لوگوں تک راتوں کو جاگ کر ان کے گھروں کو نشان زد کر کے کھانا پہنچاتے تھے، وہیں جب لوگ اسپتال میں داخلے کے لیے پریشان تھے، اس وقت انہوں نے سینکڑوں افراد کو اسپتال میں داخل کروانے میں مدد کی۔ منّے بھارتی نے صحافت کے میدان میں رہتے ہوئے انسانیت اور سماجی خدمت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے سینکڑوں ضرورت مند اور غریب بچوں کی لاکھوں روپے کی فیس ادا کر کے انہیں تعلیم کی طرف آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بہار میں سیلاب آیا تھا تو اس کی لپیٹ میں کرنےجی گاؤں بھی آ گیا تھا۔ لوگ سڑکوں پر بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور تھے اور انتظامیہ کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا۔ اس وقت منّے بھارتی نے اپنی غیر سرکاری تنظیم کرنےجی فاؤنڈیشن اور معروف این جی او گونج کے تعاون سے تقریباً دس لاکھ روپے مالیت کا ضروری سامان گاؤں بھجوایا، جسے کارکنان نے لوگوں تک پہنچایا۔ اس سامان میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مچھر دانیاں، بچوں کے لیے خشک دودھ، خواتین کی ضروری اشیاء، موم بتیاں، کمبل اور چادریں وغیرہ شامل تھیں۔

“کرنےجی مہوتسو” کا انعقاد

گاؤں میں کرنےجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ “کرنےجی مہوتسو” کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کے ذریعے وہ بہار میں اس نوعیت کا پروگرام کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔ پہلے دن میدانتا اسپتال کے تعاون سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مریضوں کے معائنے کے بعد انہیں دوا، ایکسرے، ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ وغیرہ مفت فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ یونانی طب کے درجنوں ڈاکٹروں نے بھی مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں دوا فراہم کی۔

منّے بھارتی کو چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے سپریم کورٹ میں نیشنل لا ڈے ایوارڈ

دوسرے دن سینکڑوں ضرورت مند خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں، جبکہ سینکڑوں بچوں کو پڑھائی اور لکھائی کا سامان بیگ میں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں شیلڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں زراعت، نوجوانوں، کھیل، سماجی خدمت اور دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ منّے بھارتی کو چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے سپریم کورٹ میں نیشنل لا ڈے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ریڈیو ماسکو ایف سی ایوارڈ سمیت کئی دیگر اہم اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago