قومی

Mumbai Chartered Plane Crash: ممبئی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، فلائٹ کے ہوگئے دوٹکڑے، جانئے تفصیلات

آج شام ہونے سے قبل ممبئی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک نجی چارٹرڈ طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

DGCA نے کہا کہ VSR Ventures Learjet 45 طیارہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی کے لئے پرواز کر رہا تھا۔لیکن یہ طیارہ ممبئی ہوائی اڈے پر رن ​​وے 27 پر اترتے وقت پھسل گیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے حد نگاہ صرف 700 میٹر رہ گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔

معلومات کے مطابق جیسے ہی طیارہ VT-DBL کریش ہوا، ممبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ کی نقل و حرکت روک دی گئی۔ فی الحال تمام طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روک دی گئی ہے۔ رن وے کو صاف کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کے لیے جمع ہو گئی ہیں۔ بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کو اوور شاٹ کر کے کسی کچے علاقے میں جا گرا ہے۔اور یہ طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے میں خلل پڑا جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔طیارے میں سوار تمام افراد کو طبی امداد کے لیے لے جایا گیا ہے۔ یہ لیرجیٹ کلاس کا طیارہ تھا جو بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ اس وقت ایئرپورٹ اتھارٹی موقع پر موجود ہے اور متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

5 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

6 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

7 hours ago