قومی

کیب میں چلنے والی لڑکیاں رہیں محتاط! ڈرائیورنے خاتون مسافرکو”کال گرل“ کے نام سے یوں کردیا بدنام

ٹول ٹیکس کے پیسے الگ سے نہیں دینا ممبئی کی خاتون مسافرکوبھاری پڑگیا۔ دراصل، رائیڈ-شیئرنگ پلیٹ فارمس سے جڑے ایک ڈرائیور کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کیا ہے کیونکہ اس نے مبینہ طورپرایک خاتون کا فرضی انسٹا گرام اکاؤنٹ بناکراسے ”کال گرل“ بتایا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ سفرکے دوران ٹول ٹیکس دینے سے انکارکرنے کے بعد پیش آیا۔ ملزم ونے کماریادوجھارکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ اس نے خاتون سرکاری ملازم کی نجی جانکاری بھی سوشل میڈیا پرشیئرکردی ہے۔ آئیے کیب ڈرائیورکے کرتوت کی کہانی جانتے ہیں۔

ڈرائیورنے کیوں کیا خاتون مسافرکوبدنام؟

تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ملزم نے خاتون کی ذاتی معلومات کیسے حاصل کیں۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ 31 سالہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل جنوبی ممبئی سے دادرکے لیے ٹیکسی بک کرائی تھی۔ سفرکے دوران، ملزم نے اس سے ٹول ٹیکس ادا کرنے کوکہا، لیکن اس نے انکارکردیا، جس سے جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد ملزم نے مبینہ طورپرخاتون کوباربارفون کیا اوراس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس کے بعد خاتون نے اس کا نمبربلاک کردیا۔ تاہم، اس کے بعد اسے نامعلوم نمبروں اورنامعلوم افراد کے فون آنے لگے۔

انسٹاگرام پرخاتون کوبتایا ”کال گرل“

جانچ کرنے پرپتہ چلا کہ اس کی تصاویرکا استعمال کرکے ایک فرضی انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا گیا، جس میں اسے ”کال گرل“ بتایا گیا۔ اس اکاؤنٹ میں خاتون کا رابطہ نمبر بھی تھا۔ اس کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا کمپنی میں شکایت درج کی تو پتہ چلا کہ اکاؤنٹ کیب ڈرائیور نے بنایا تھا۔

پولیس نے ملزم کوجاری کیا نوٹس

پھر متاثرہ خاتون دادرپولیس کے پاس گئی اوراس کی شکایت پربی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ پولیس افسر نے ایف آئی آرکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کواس کے موبائل نمبرکے ذریعہ سے جھارکھنڈ میں اس کے اصل رہائش گاہ پرٹریس کیا گیا ہے۔ پولیس نے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago