بھارت ایکسپریس۔
Mukhtar Ansari Bail: سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کوالہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ گینگسٹر معاملے یمں عدالت نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 29 اپریل کومختارانصاری کوقصوروارقراردیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد مختارانصاری نے اس فیصلے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔
جرمانہ پر عدالت نے لگایا اسٹے
الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ سزا کے دوران لگائے گئے 5 لاکھ روپئے کے جرمانے پربھی اسٹے لگا دیا ہے۔ حالانکہ سزا پرروک لگانے سے متعلق مختارانصاری کی اپیل کوعدالت نے ماننے سے انکارکردیا ہے۔ اس کے خلاف آگے کی سماعت جاری رہے گی۔ جسٹس راج ویرسنگھ کی سنگل بینچ نے اس معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس راج ویرسنگھ کی سنگل بینچ نے پیرکے روزفیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے بحث مکمل ہونے کے بعد 20 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ مختارانصاری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے 10 سال کی ملی سزا کو چیلنج دیا تھا۔ غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے گینگسٹر معاملے میں سزا سنائی تھی۔ 29 اپریل کو مختارانصاری کو قصوروارقراردیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔
وکیل اوپیندر اپادھیائے نے سرٹیفکیٹ داخل کیا
ہائی کورٹ میں مختارانصاری کے وکیل اوپیندر اپادھیائے نے سرٹیفکیٹ داخل کیا تھا۔ وکیل اوپیندر اپادھیائے نے عدالت کو بتایا تھا کہ مختارانصاری اس معاملے میں ریمانڈ بننے کے بعد سے 12 سال 4 ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ وکیل کی دلیل تھی کہ ملی ہوئی سزا سے زیادہ کا دن مختارانصاری ٹرائل کے دوران ہی جیل میں گزار چکے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت نے باندہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی رپورٹ مانگی تھی۔
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری، باندہ جیل میں ہی بند ہے۔ حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے ضمانت عرضی کی مخالفت کی تھی۔ اسی معاملے میں مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ غازی پورایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے افضال انصاری کو 4 سال کی سزا سنائی تھی، جس سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت ختم ہوگئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…