قومی

Mukesh Ambani wishing PM Modi on 75th Birthday: آزاد بھارت کے 100 سال مکمل ہونے تک وزیرِ اعظم مودی کو ملک کی خدمت کرنی چاہئے: مکیش امبانی

نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی کو آزاد بھارت کے 100 سال مکمل ہونے تک ملک کی خدمت کرتے رہنا چاہئے۔ صنعتکار مکیش امبانی نے بدھ کے روز وزیرِ اعظم کے 75ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ بیان دیا۔ ریلائنس انڈسٹریز اور ریلائنس ریٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین مکیش امبانی نے بھارت کو ایک عالمی طاقت بنانے کی کوششوں کے لیے وزیرِ اعظم مودی کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ مودی جی کا امرت مہوتسو بھارت کے امرت کال میں آ رہا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ جب آزاد بھارت 100 سال کا ہو جائے، تب بھی مودی جی بھارت کی خدمت کرتے رہیں۔‘‘

امبانی نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کی کوششیں بھارت کو ایک عالمی عظیم طاقت بنانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ امبانی نے مزید کہا، ’’میں نے آج تک ایسا کوئی رہنما نہیں دیکھا جس نے بھارت اور بھارتیوں کے بہتر مستقبل کے لیے اتنی انتھک محنت کی ہو‘‘

معروف صنعتکار نے کہا، ’’انہوں نے پہلے گجرات کو ایک اقتصادی طاقت بنایا۔ اب وہ پورے بھارت کو ایک عالمی طاقت بنا رہے ہیں۔ میں اپنے تمام 145 کروڑ بھارتیوں کے ساتھ مل کر ہمارے وزیرِ اعظم کو جنم دن کی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مسلسل اچھی صحت کے لیے خواہش کرتا ہوں۔ جے شری کرشن! جے ہند۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

3 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

3 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

4 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 hours ago