قومی

Lady Drug Peddler Arrested: شہڈول میں خاتون منشیات اسمگلر گرفتار، 730 بوتل نشہ آور کف سیرپ برآمد

مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کوتوالی پولیس نے بڑی کارروائی انجام دی ہے۔ پولیس نے درگا کالونی واقع ٹیکنیکل گراؤنڈ کے قریب رہنے والی شبنم بی نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس پر نشہ آور کف سیرپ فروخت کرنے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک منظم گروہ سے وابستہ ہے، جو نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کے کام میں ملوث بتایا جا رہا ہے۔

730 بوتل نشہ آور کف سیرپ ضبط

پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران ملزمہ کے قبضے سے آنریکس نامی نشہ آور کف سیرپ کی 730 بوتلیں برآمد کی ہیں۔ ضبط کی گئی سیرپ کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ضلع میں منشیات کے خلاف یہ اب تک کی بڑی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

پولیس کی کارروائی

پولیس کو کافی عرصے سے شبنم بی کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے موقع سے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نشہ آور کف سیرپ بیرونی ریاستوں سے منگوائی جاتی تھی اور بعد میں ضلع کے نوجوانوں تک پہنچائی جاتی تھی۔

گروہ کی تلاش جاری

تحقیقات کے دوران بنٹی نامی شخص، اس کے بیٹے اور داماد سمیت کچھ بین الریاستی منشیات اسمگلروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ گروہ سے وابستہ مزید پانچ مشتبہ افراد کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جنہیں جلد گرفتار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کے بعد ضلع میں منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور غیر قانونی دھندے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں منشیات کے کاروبار کی اطلاع ملے تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi-NCR Turns into a Gas Chamber: دہلی-این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، دیوالی کی رات تک مزید خراب ہوں گے حالات، اہم شہروں کا اے کیو آئی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے…

24 minutes ago

Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات…

1 hour ago