قومی

Karnataka Politics: ’دلت ہیں تو بی جے پی میں نہیں ملے گا بڑھنے کا موقع…‘ کرناٹک میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لگایا یہ بڑا الزام

کرناٹک میں بی جے پی کو نیا ریاستی صدربھلے ہی مل گیا ہے، لیکن پارٹی کا اندرونی انتشاررکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش جگاجناگی نے کہا کہ اگرآپ دلت ہیں توآپ کو بی جے پی میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے وجیندرکوریاستی صدربنائے جانے پرپارٹی ہائی کمان کی تنقید بھی کی ہے۔ انہوں نے ہائی کمان پرالزام لگایا کہ وجیندرکو اس لئے صدربنایا گیا ہے کیونکہ وہ یدی یورپا کے بیٹے ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لگایا یہ الزام

رمیش جگاجناگی نے کہا کہ ہم نے وجیندرکو پارٹی صدرکے طورپرنامزد نہیں کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے ان کا نام اس لئے سامنے رکھا کیونکہ وہ یدی یورپا کے بیٹے کو پارٹی کا صدربنانا چاہتے تھے۔ ہم غیرت مند نہیں ہیں۔ ہم نے ایک بننے کا خواب بھی نہیں دیکھا ہے۔ ویسے بھی ہم پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ ہم دلت ہیں۔ یہ ہم نے الیکشن اورلوک سبھا الیکشن میں بھی دیکھا ہے۔ اگردیگرامیرلیڈریا گوڑا (ووکالیگا) ہوتے تولوگ ان کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم اگرکوئی دلت ہوتوکوئی ساتھ نہیں دیتا۔ ہم یہ جانتے ہیں اور یہ بہت بدقسمتی ہے۔

حال ہی میں یدی یورپا کے بیٹے کو ملی ہے ذمہ داری

واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وائی وجیندرکو کرناٹک بی جے پی کا صدربنا دیا گیا ہے۔ حالانکہ ریاست میں اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جانا باقی ہے۔ اس سے پہلے نلن کمارکتیل کرناٹک کے بی جے پی صدرتھے۔ یہ بڑی تبدیلی 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کیا گیا ہے۔ پارٹی کونیا ریاستی صدرملنے کے بعد امید ہے کہ اب جلد ہی نیا اپوزیشن لیڈربھی مل جائے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

17 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

19 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago