قومی

Indian Railway News: چھٹھ تہوار سے قبل ریلوے نے لیا بڑا فیصلہ! پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر لگائی پابندی

Indian Railway News: دیوالی کے تہوار کے اختتام کے بعد اور چھٹھ سے پہلے ریلوے اسٹیشن پر بہت زیادہ بھیڑ نظر آتی ہے۔ ایسے میں شمالی ریلوے نے اب بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ریلوے نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور آنند وہار ٹرمینل پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ ریلوے نے یہ قدم ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر کب تک پابندی رہے گی؟

شمالی ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، نئی دہلی اور آنند وہار ٹرمینل پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر 18 نومبر 2023 یعنی ہفتہ تک پابندی رہے گی۔ تاہم، شمالی ریلوے نے کچھ معاملات میں نرمی بھی دی ہے۔ شمالی ریلوے کے مطابق جو لوگ بوڑھے، بیمار یا خواتین مسافروں کو چھوڑنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر آرہے ہیں انہیں ریلوے اسٹیشن جانے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ دیوالی کا تہوار اور چھٹھ تہوار ختم ہونے کی وجہ سے اس وقت ٹرینوں میں زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ ایسے میں پلیٹ فارم پر مسافروں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ریلوے نے مسافروں کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کو ریلوے پلیٹ فارم پر جانے سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

یوپی-بہار ٹرین میں دیکھی گئی بڑی بھیڑ

ملک میں تہواروں کا موسم چل رہا ہے۔ دیوالی، بھائی دوج اور چھٹھ کے دوران یوپی-بہار کی ٹرینوں میں بہت زیادہ بھیڑ نظر آتی ہے، غور طلب ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کی وجہ سے سورت میں بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کی وجہ سے ایک مسافر کی موت ہو گئی اور کچھ مسافر بے ہوش ہو گئے۔ اس کے علاوہ چھپرا اسٹیشن پر بھی بھگدڑ کا واقعہ رپورٹ ہوا۔

ریلوے نے یہ فیصلہ تہوار کے موسم میں صرف سفر کرنے والے لوگوں کو ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے کیا ہے۔ ریلوے نے تہواروں کے پیش نظر 300 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ ٹرینیں بھی ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ کئی مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد بھی وہ اپنی سیٹوں پر نہیں پہنچ پائے۔ اس میں اے سی ٹائر 3 اور 2 مسافر بھی شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

7 hours ago