قومی

Mob Lynching Verdict: ماب لنچنگ کے فیصلے کے بعد دھمکیوں پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بڑا قدم، جج تبسم خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

بھوپال: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے نرمداپورم ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج تبسم خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب 2022 کے ایک ماب لنچنگ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 12 جون کو جج تبسم خان نے 2022 کے ماب لنچنگ مقدمے میں 14 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمہ 3 اگست 2022 کو ایک شخص کو گائے اسمگلنگ کے شبہے میں تشدد کرکے قتل کرنے سے متعلق تھا۔ فیصلے کے بعد خاتون جج کو مسلسل دھمکیاں دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچا۔

ہائی کورٹ نے عدالتی آزادی پر حملہ قرار دیا

ریاست میں عدالتی افسران کی سکیورٹی سے متعلق از خود نوٹس (سوموٹو) کی سماعت کے دوران جسٹس وویک اگروال اور جسٹس اوانیندر کمار سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ نرمداپورم میں تعینات ایک عدالتی افسر کو اپنے فیصلے کی وجہ سے معاشرے کے بعض عناصر کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔ بنچ نے اس معاملے کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں عدلیہ کی آزادی اور عدالتی افسران کی بے خوف انداز میں فرائض کی انجام دہی میں براہِ راست رکاوٹ بنتی ہیں۔

ڈی جی پی اور محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب

ہائی کورٹ نے ریاست کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری تین دن کے اندر حلف نامہ داخل کریں، جس میں بتایا جائے کہ دھمکیاں دینے والوں کی شناخت اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے عبوری حکم کے طور پر نرمداپورم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج تبسم خان کو فوری طور پر مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی ایس پی سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ دھمکیوں کا ماحول پیدا کرنے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

52 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago