قومی

Big Scam: موہن یادو نے مشیر کو 500 کروڑ روپے کی زمین دے دی محض 1 روپے میں؟ جیتو پٹواری کے الزامات کے بعد بی جے پی حکومت دفاعی پوزیشن میں

مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو سے جڑا زمین تنازع اب دہلی کے سیاسی حلقوں تک پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے الزام عائد کیا ہے کہ تقریباً 500 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین محض 1 روپے بطور ٹوکن رقم پر وزیرِ اعلیٰ کے ایک مشیر سے وابستہ ٹرسٹ کے حوالے کر دی گئی۔ کانگریس کے اس دعوے نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

کانگریس کا الزام

دراصل، ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک تحقیقی رپورٹ کے بعد مدھیہ پردیش کی سیاست میں ہنگامہ برپا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد موہن یادو، ان کے اہلِ خانہ اور ان سے وابستہ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے اُجین کے اطراف تقریباً 168 ایکڑ (137 پلاٹس) زمین خریدی ہے۔ اسی سلسلے میں جیتو پٹواری نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ اُجین میں واقع تقریباً 500 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین صرف 1 روپے میں ایک نجی ٹرسٹ کو الاٹ کر دی گئی۔ پٹواری کے مطابق اس ٹرسٹ سے وابستہ شخصیت مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کے ثقافتی مشیر رام جی ہیں۔

کانگریس نے اٹھائے اہم  سوالات

’دی انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جیتو پٹواری نے سوال اٹھایا کہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد موہن یادو کے خاندان نے جو سینکڑوں ایکڑ زمین خریدی، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان زمینوں اور ان سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے۔بی جے پی کی جانب سے ان الزامات کو ذات پات کی سیاست سے جوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے پٹواری نے کہا کہ ’’سوال زمین سے متعلق پوچھا گیا تھا، تو جواب ذات پر کیوں دیا گیا؟‘‘انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ’’ایودھیا میں چندے کی مبینہ بے ضابطگیاں اور مہاکال کی نگری اُجین میں زمینوں کی لوٹ مار، بی جے پی کا نیا ماڈل بن چکا ہے۔” پٹواری نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت واقعی شفافیت پر یقین رکھتی ہے تو وزیرِ اعلیٰ کو 2023 کے بعد اپنے خاندان کی جانب سے خریدی گئی تمام زمینوں پر وائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے اور پورے معاملے کی آزاد عدالتی تحقیقات کرانی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Education Standards in Europe: یورپ میں تعلیم کا گرتا معیار، ’پیسا‘ کے نتائج نے بڑھائی تشویش

فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ جیسے ممالک میں ریاضی، مطالعہ اور سائنس میں طلبہ…

18 minutes ago

Emotional Manu Bhaker: ’مجھے جسپال رانا سر کی بہت یاد آئی‘، ایشین گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب کے بعد جذباتی ہوئیں منو بھاکر

ڈبل اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے کہا، بھارتی دستے کی قیادت کرتے ہوئے ترنگا تھامنا…

44 minutes ago

Asian Games-2026: گلاسگو کے بعد ایشین گیمز میں بھی آئی او اے کا ’پرنسپل اسپانسر‘ بنا اڈانی گروپ

اڈانی گروپ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کی تجدید کی، جاپان…

1 hour ago

Karnataka Politics: کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے امت شاہ سے کی ملاقات، ’بلاری چلو‘ یاترا پر ہوئی گفتگو

وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف…

2 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، کانگریس امیدوار ملن پردھان 3 اکتوبر تک بھیجے گئے جیل، نہیں چلا سکیں گے انتخابی مہم؟

پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔…

2 hours ago

Trump Extends H1b Visa Fee: ویزا قوانین کے حوالے سے امریکہ کا ایک اور اہم اقدام، جانیے کس قاعدے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی

بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…

2 hours ago