قومی

Mumbai: بیٹے کی وفات کے بعد ماں نے دائر کی ہائی کورٹ میں عجیب و غریب درخواست، عدالت نے متوفی کا منجمد نطفہ محفوظ رکھنے کا دیا حکم

ممبئی ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامے میں شہر کے ایک فرٹیلٹی سینٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک متوفی شخص کا منجمد نطفہ (اسپرم) آئندہ سماعت تک محفوظ رکھے۔ یہ فیصلہ اُس شخص کی والدہ کی جانب سے دائر کردہ عرضی پر دیا گیا ہے، جو اپنے خاندان کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بیٹے کے نطفے کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

مذکورہ خاتون نے ہائی کورٹ کا دروازہ اُس وقت کھٹکھٹایا جب فرٹیلٹی سینٹر نے اس کو اس کے بیٹے کا نطفہ دینے سے انکار کر دیا۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ متوفی نے اپنے زندگی میں دیے گئے رضامندی نامے میں واضح طور پر ہدایت دی تھی کہ اُس کی وفات کے بعد اس کا نطفہ ضائع کر دیا جائے۔ متوفی نے یہ نطفہ اُس وقت منجمد کروایا تھا جب وہ کینسر کے علاج (کیموتھراپی) سے گزر رہا تھا۔

عدالت میں 30 جولائی کو ہوگی سماعت

تاہم جسٹس منیش پٹالے کی سربراہی میں عدالت نے 25 جون کو کہا کہ اگر سماعت کے دوران نطفہ ضائع کر دیا گیا تو یہ عرضی بےمعنی ہو جائے گی۔ عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ ’’جب تک یہ درخواست زیرِ غور ہے، فرٹیلٹی سینٹر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ نطفے کے نمونے کو محفوظ رکھے۔‘‘

عدالت نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ’’اے آر ٹی (ریگولیشن) ایکٹ 2021‘‘ کے تحت اس بات سے متعلق اہم قانونی سوالات اٹھاتا ہے کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اُس کے منجمد نطفے کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ متوفی شخص کی وفات رواں سال فروری میں ہوئی اور وہ غیر شادی شدہ تھا۔

درخواست گزار ماں نے کہی یہ بات

درخواست گزار ماں نے مؤقف اختیار کیا کہ اُس کے بیٹے نے رضامندی فارم بھرتے وقت اہلِ خانہ سے مشورہ نہیں کیا تھا اور خود ہی نطفے کو موت کے بعد تلف کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ بیٹے کی وفات کے بعد خاتون نے ممبئی کے اس سینٹر سے درخواست کی کہ وہ نطفے کو گجرات کے ایک آئی وی ایف سینٹر منتقل کرنے کی اجازت دے، تاکہ مستقبل میں خاندان کے تسلسل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

تاہم فرٹیلٹی سینٹر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے تحت ماں کو اس سلسلے میں عدالتی اجازت درکار ہے۔ یہ قانون نہ صرف ART کلینکس کی نگرانی اور ضابطہ بندی کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد اخلاقی اصولوں کا نفاذ، غلط استعمال سے بچاؤ اور ART خدمات حاصل کرنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

33 minutes ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

57 minutes ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

2 hours ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

2 hours ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

2 hours ago