مدر ڈیری نے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔
نئی دہلی: عام آدمی کی مہنگائی کا ایک اورجھٹکا لگا ہے۔ امول کے بعد مدرڈیری نے بھی دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے فی لیٹر2 روپئے تک کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافہ شدہ قیمت 14 مئی یعنی جمعرات سے نافذ ہوجائیں گی۔ امول کے بعد مدرڈیری نے نئی قیمت کی جانکاری دی ہے۔ اب ایک لیٹرٹوکن ملک 56 روپئے کی جگہ 58 روپئے فی لیٹر کے حساب سے ملے گا۔ فل کریم دودھ کی قیمت 70 سے بڑھ کر72 روپئے فی لیٹر ہوجائے گا۔ ٹونڈ ملک 58 روپئے کی جگہ 60 روپئے لیٹرملے گا۔ ڈبل ٹونڈ دودھ 52 روپئے سے بڑھ کر54 روپئے فی لیٹرہوجائے گا۔ گائے کا دودھ 60 روپے کی جگہ 62 روپئے اور پروملک 70 کی جگہ 72 روپئے فی لیٹرملے گا۔
گجرات کوآپریٹیودودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے امول دودھ کی قیمت میں 2 روپئے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ امول دودھ کی تمام اقسام پرنافذ ہوگی۔ امول نے پورے ہندوستان میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ جمعرات سے، امول دودھ اورمدرڈیری کے ایک لیٹرپیکٹ کی قیمت میں 2 روپئے کا اضافہ ہوجائے گا۔
مدرڈیری کے ترجمان نے جاری کیا بیان
مدرڈیری کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدرڈیری 14 مئی 2026 سے اپنے دودھ کے تمام اقسام کی قیمتوں میں 2 روپئے فی لیٹرکا اضافہ کرے گی۔ صارفین (گراہکوں) پر اثر کو محدود کرنے کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی گزشتہ ایک سال میں کسان خرید قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد کے مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ ترمیم ضروری ہوگیا ہے۔
کل سے کتنے روپئے کا ملے گا دودھ؟
امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔ امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ امول ٹی اسپیشل ایک لیٹردودھ کی قیمت 63 روپئے سے بڑھ کر66 روپئے ہوجائے گا۔ بھینس کا دودھ 500 ایم ایل دودھ کی قیمت 37 روپئے سے بڑھ کر39 روپئے ہوجائے گا۔ امول گولڈ کی قیمت 34 روپئے سے بڑھ کر35 روپئے ہوجائے گا۔ امول شکتی کے 500 ایم ایل دودھ کی قیمت 34 روپئے سے 35 روپئے ہوجائے گی۔
پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوچکا ہے اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پٹرول-ڈیژل اورگھریلوگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی جیب پرکافی اثرپڑا تھا۔ اب دودھ کی قیمتوں کے بڑھنے سے لوگوں کوکافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان قیمتوں کا سیدھا اثرگھریلوخواتین کے کچن اوربجٹ پراثرپڑنے والا ہے کیونکہ دودھ ایسی ضرورت کی چیزہے، جس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پربھی لوگ اسے ضرور خریدیں گے۔ اس میں تخفیف کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور امریکی کمپنیوں پر کیا ہوگا اثر؟ موجودہ ویزا ہولڈرز اور…
ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…
آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…
صدر کے عہدے پر اے بی وی پی کے یش ڈباس کو 1,044 ووٹوں کی…
ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…
کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…