گجرات کی سابرمتی جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی اور موسٹ وانٹڈ مجرم انمول بشنوئی کو امریکہ نے بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔ انمول بشنوئی کی تلاش بھارتی ایجنسیوں کو کئی ہائی پروفائل مجرمانہ معاملات میں تھی۔ انمول کا بھارت لایا جانا بھارتی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (DHS) نے منگل کو قتل کیے گئے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ بشنوئی کو 18 نومبر 2025 کو امریکہ کی سرزمین سے نکال دیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اسے بھارت جانے والی پرواز میں بٹھا دیا گیا ہے اور وہ آج بدھ کے روز دہلی پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب کے فاضلکا کا رہنے والا ہے انمول
انمول بشنوئی پنجاب کے ضلع فاضلکا کا رہنے والا ہے۔ وہ 2021 میں جعلی پاسپورٹ کی مدد سے بھارت سے فرار ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے بھارت سے نیپال گیا، پھر دبئی اور کینیا ہوتے ہوئے امریکہ پہنچا۔ اسے آخری بار اپریل 2023 میں کیلیفورنیا کے بیکرز فیلڈ میں ایک پروگرام کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اس سال جب ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر قانونی مہاجرین کو امریکہ سے نکالنا شروع کیا تو اسی دوران انمول بھی پکڑا گیا اور اب اسے امریکہ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
امریکہ نے جعلی پاسپورٹ کے معاملے میں کیا تھا گرفتار
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے انمول بشنوئی کو جعلی پاسپورٹ کے الزام میں حراست میں لیا اور بعد میں اسے آئیووا کے پوٹاواٹامی کاؤنٹی جیل میں بھیج دیا گیا۔
بابا صدیقی کے بیٹے نے دی معلومات
بابا صدیقی کے بیٹے اور کانگریس کے سابق رکنِ پارلیمنٹ ذیشان کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ: ’’جب ہمیں پتا چلا کہ انمول بشنوئی امریکہ میں ہے، تو ہم نے امریکہ کے مختلف محکموں میں خود کو متاثرین کے طور پر رجسٹر کیا۔ ہمیں اس کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات ملتی رہیں اور 18 نومبر کو وفاقی حکومت نے ہم سے رابطہ کرکے بتایا کہ انہوں نے اسے ملک سے باہر نکال دیا ہے۔‘‘
ذیشان نے مزید کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ ممبئی پولیس اسے گرفتار کرے اور میرے والد کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے پیچھے مقصد جاننے کے لئے اس سے پوچھ گچھ کرے۔ انمول بھارتی شہری ہے اس لیے اسے بھارت ہی لایا جانا چاہیے۔ وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔‘‘
NIA نے موسٹ وانٹڈ قرار دیا
قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے انمول بشنوئی کو موسٹ وانٹڈ قرار دیا ہے اور اس کی گرفتاری میں مددگار معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بشنوئی پر بھارت میں کم از کم 18 مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی سازش بھی شامل ہے۔ بابا صدیقی کو اکتوبر 2024 میں ممبئی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…