-بھارت ایکسپریس
شملہ: ہماچل پردیش میں اب بارش سے تھوڑی راحت مل سکتی ہے۔ ریاست میں آئندہ چار دنوں تک موسم کے صاف رہنے کا اندازہ ہے۔ حالانکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاست میں موسم خراب بنا رہے گا۔ اس دوران کچھ مقامات پرہی بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گی۔ بدھ کے روزشملہ میں دھوپ نکلی ہوئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 20 جون کے بعد ریاست میں مانسون دستک دے سکتا ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیرلا ساحل پر مانسون دستک دے گا۔
محکمہ موسمیاتی مرکز (میٹیئورولوجیکل سیںٹر) کے ڈائریکٹرسریندرپال کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ مئی مہینے میں ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثرمنگل کو بھی برقراررہنے کی توقع ہے۔ ایسے میں کچھ مقامات پربارش اورآندھی آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کسانوں اورباغبانوں کی پریشانی میں اضافہ
آندھی اوربارش کی وجہ سے ایک بارپھرسے کسانوں اورباغبانوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے ہی آندھی، بارش اورژالہ باری کے سبب 40 فیصد سے زیادہ فصلوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ یہی نہیں سیب، پلم خوبانی میں پھل آنے کے دوران آندھی اورژالہ باری کے سبب بہت نقصان ہوا ہے۔ پیر کے روز بھنتراورحمیرپورمیں ہلکی بارش ہوئی۔ جبکہ بیشترمقامات پردھوپ کے نکلنے کے باوجود درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ابھی بھی زیادہ تر درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ابھی بھی زیادہ تردرجہ حرارت معمول سے تین چارڈگری کم درج کئے جا رہے ہیں۔
سب سے زیادہ اورکم ازکم درجہ حرارت
ریاست میں ان دنوں بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر موسم کی خرابی بھی دیکھی گئی۔ تاہم اب درجہ حرارت بھی نارمل ہوگیا ہے۔ راجدھانی شملہ کی بات کریں تو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.2 ڈگری ہے جبکہ کم ازکم درجہ حرارت 15.6 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری طرف، ناہن میں کم ازکم درجہ حرارت 18.1 ڈگری اور سولن میں 13.0 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…