-بھارت ایکسپریس
لکھنؤ کے قیصرباغ کے سول کورٹ کے اندرگینگسٹرسنجیو مہیشوری عرف جیوا کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ حملہ آوروکیل کی لباس میں آئے تھئے۔ سنجیو مہیشوری عرف جیوا، کرشنا نند رائے قتل معاملے میں بھی ملزم ہے۔ وہ بی جے پی لیڈربرہمادت دویدی قتل سانحہ کا ملزم تھا۔ پیشی کے لئے سنجیو مہیشوری عرف جیوا کو عدالت میں لایا گیا تھا۔ کورٹ کیمپس گولی سانحہ میں چار پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ سنجیو مہیشوری جیوا مغربی یوپی کا گینگسٹرتھا۔
پولیس نے ایک حملہ آورکو حراست میں لیا ہے۔ زخمی حالت میں حملہ آورکو پولیس اسپتال لے گئی۔ اس حادثہ کے بعد وکیلوں میں زبردست ناراضگی چل رہی ہے۔ وکیلوں نے سیکورٹی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کرشنا نند رائے کے قتل معاملے میں ہوئی تھی گرفتاری
اترپردیش کے مظفرنگر کے رہنے والے جیوا کو 2006 میں بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا نند رائے اور یوپی کے وزیراعلیٰ برہمادت دویدی کے قتل معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیوا اور سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی وجے سنگھ کو دویدی کو قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنجیو جیوا پر چار دیگر قتل کا معاملہ چل رہا ہے۔ سنجیو جیوا پر سپاری کلنگ کا الزام لگتا رہا ہے۔
وکیلوں نے کیا تشویش کا اظہار
حادثہ کے بعد وکیلوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ وکیلوں نے سیکورٹی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ چشم دید نے بتایا کہ حملہ آور نے 6 گولیاں چلائی تھیں۔ کورٹ احاطے میں خون کے دھبے گرے ہوئے ہیں۔ دیواروں پر بھی خون کے دھبے ہیں۔ حادثہ کے بعد پولیس نے وہاں سے لاش کو ہٹا دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…