قومی

Monsoon Session 2025: آپریشن سندور پر نہیں ہوگا پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن، 21 جولائی سے شروع ہوگا مانسون سیشن، پاکستان پر ہوگی بحث

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے شروع ہوگا۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو نے بدھ کو اس بات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مانسون سیشن 21 جولائی سے شروع ہوکر12  اگست تک چلے گا۔ جانکاری کے مطابق، آپریشن سندور پر بھی حکومت ضوابط کے تحت بحث کرنے کو تیار ہوگئی ہے۔

تین ماہ سے زیادہ کے بریک کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان 21 جولائی کو صبح 11 بجے بلائے جانے والے ہیں۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن اس سال 31 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کو 4 اپریل کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا، جس سے 2025 کا پہلا پارلیمنٹ سیشن ختم ہوگیا تھا۔

آپریشن سندور پر بھی کیا جائے گا تبادلہ خیال

کرن رجیجونے بتایا کہ سیشن کے دوران آپریشن سندورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرکرن رجیجونے کہا کہ ہر سیشن خاص ہوتا ہے اورہم آپریشن سندورسمیت سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سبھی کو ساتھ لیا جائے۔ ہم نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اورامید ہے کہ ہرکوئی اتحاد کا رخ اپنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضوابط کے تحت سبھی موضوعات پر مانسون سیشن کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپریشن سندور پرنہیں ہوگا خصوصی سیشن

جہاں ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں مسلسل حکومت سے آپریشن سندور سے متعلق خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کررہی تھیں اور 16 پارٹیوں نے حال ہی میں وزیراعظم مودی کو خط لکھا تھا۔ وہیں دوسری طرف حکومت نے اسی درمیان مانسون سیشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے مسلسل مطالبہ کے بعد بھی آپریشن سندور پر خصوصی سیشن نہیں ہوگا۔ اپوزیشن مسلسل آپریشن سندور، سیزفائراورامریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے جا رہے دعووں سے متعلق اسپیشل سیشن بلانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اوراپوزیشن مسلسل حکومت سے سوال پوچھ رہا تھا۔ حالانکہ اب مانسون سیشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shyamji Krishna Varma Jayanti: انگریزوں کی سرزمین پر آزادی کا بگل بجانے والے شیام جی کرشن ورما کو وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…

17 minutes ago

India’s Biggest-Ever Defence Procurement: ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی خریداری، 114 رافیل کی خریداری کی تیاریاں تیز

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…

35 minutes ago

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

3 hours ago