قومی

Weather Update Today:’رکنے کا نام نہیں لے رہا مانسون…!‘دہلی،یوپی سمیت26ریاستوں میں پھربرپاہوگاقہر،آئی ایم ڈی کا الرٹ

نئی دہلی: ملک میں اس بار مانسون رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پہلے ہی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات (IMD) نے 30 اگست 2026 کے لیے ایک اور الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار سے لے کر پہاڑی علاقوں تک ملک کی تقریباً 26 ریاستوں میں موسم خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے باعث درختوں کے اکھڑنے، بجلی کے کھمبے گرنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کیوں خراب ہوا موسم کا مزاج؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بیک وقت کئی موسمی نظام سرگرم ہیں، جس کی وجہ سے بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ شمالی ہریانہ اور جنوب مشرقی اتر پردیش کے اوپر الگ الگ سائیکلونک سرکولیشن بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال کے شمالی حصے سے آنے والی نمی سے بھری ہوائیں بھی موسم کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسی وجہ سے شمالی ہندوستان سے لے کر شمال مشرقی ریاستوں تک مانسون کی سرگرمی تیز رہنے کا امکان ہے۔

یوپی اور بہار میں تیز ہواؤں کا الرٹ

دارالحکومت اور این سی آر میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ وہیں اتر پردیش کے متھرا، آگرہ، میرٹھ، وارانسی، گورکھپور اور پریاگ راج سمیت دو درجن سے زائد اضلاع میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہیں بہار کے پٹنہ، گیا، پورنیہ سمیت کئی اضلاع میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بارش اور طوفانی ہواؤں سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے کسانوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شمال مشرق میں’سیلاب‘جیسے حالات کا خدشہ

شمال مشرقی ریاستوں آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک انتہائی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مسلسل بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آئی ایم ڈی کی اپیل،غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ تیز ہواؤں کے دوران کمزور عمارتوں، ہورڈنگز اور بڑے درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔ پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد کو بھی موسم بہتر ہونے تک خطرناک راستوں سے دور رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Telangana RPF Viral Video: تلنگانہ میں آر پی ایف اہلکار نے خاتون کو پیٹا، بال پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے نے شروع کی جانچ

سکندرآباد میں جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا، متعلقہ اہلکار کی شناخت تلنگانہ ریاستی…

3 minutes ago

Seva Sankalp Bike Yatra update: وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے وڈ نگر سے کاشی میں بائیک سواروں کا کریں  گے استقبال اور اختتامی تقریب میں کریں گے شرکت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی…

47 minutes ago

Saayoni Ghosh Statement: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں ٹی ایم سی کے ساتھ جڑے کانگریس‘‘، سایونی گھوش کا مشورہ

این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…

3 hours ago