قومی

Mohammad bin Abdulkarim Al-Issa At Jama Masjid: ڈاکٹر محمد العیسیٰ کیلئے دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں توڑی گئی 400 سالہ قدیم روایت

Mohammad bin Abdulkarim Al-Issa At Jama Masjid: مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے  دار الحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں امامت وخطابت کے فرائض انجام دیئے۔ یاد رہے کہ 400 سال میں پہلی بار ہندوستان کے باہر سے کسی مذہبی شخصیت نے اس منبر پر خطبہ دیا ہے۔آپ نے جامع مسجد کے خطیب کی دعوت اور نمازیوں کی خواہش پر یہ فریضہ انجام دیا۔ اس دوران اپنے خطبہ  جمعہ میں کہا کہ اسلام دوہری باتیں پسند نہیں کرتا۔ مسلمانوں کو سچا ہونا چاہیے۔اسلام اچھے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سب کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہیے۔ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مصلین کے مابین سیکریٹری جنرل العیسیٰ

شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اپنے خطاب میں مزید  کہا کہ اسلام تمام انسانیت کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔ اسلام انسانیت کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے۔ اسلامی پیغام جغرافیہ، سیاق و سباق اور تنوع کا احترام کرتا ہے۔ سچا مومن سیدھے راستے پر چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک سچے مومن کو نرم دل ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کوہمیشہ شکست ہوگی۔

بتا دیں کہ العیسیٰ نے منگل (11 جولائی) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم آفس نے دونوں کی ملاقات کی اطلاع دی تھی۔ پی ایم او نے کہا تھا کہ انہوں نے (پی ایم مودی اور العیسیٰ) بین مذہبی ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اور انسانی ترقی کی سمت میں  کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل العیسیٰ حکومت ہند کی سرکاری دعوت پر ہندوستان آئے ہیں۔ پی ایم مودی سے ملاقات کے ایک دن بعد، مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل العیسیٰ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ہر قسم کی انتہا پسندی اور نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، چاہے اس طرح کے واقعات کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

6 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

12 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

38 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

46 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

1 hour ago