قومی

Modi Government Budget: مودی حکومت اس تاریخ کو پیش کرے گی 2026-27 کا مرکزی بجٹ، 28 جنوری سے پارلیمنٹ سیشن کا ہوگا آغاز، وزیر کا بیان— ملک کے مفاد کو اولین ترجیح

نئی دہلی: مودی حکومت مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جبکہ بجٹ سیشن کا باقاعدہ آغاز 28 جنوری سے ہوگا۔ اس بات کی جانکاری مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہر بجٹ اور ہر فیصلے میں ملک، سماج اور مستقبل کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر قدم اٹھاتی ہے۔ کرن رجیجو نے کہا کہ مرکزی بجٹ یکم فروری کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق بجٹ سیشن کے دوران مختلف اہم بلوں اور قومی معاملات پر بھی تفصیلی بحث کی جائے گی۔ حکومت کا مقصد ہے کہ بجٹ کے ذریعے معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی، کسان، نوجوان اور صنعتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

مرکزی وزیر نے کہا، ”وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہر بجٹ خاص ہوتا ہے۔ یہ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ ملک کے کروڑوں عوام کی امیدوں اور ضروریات کا عکاس ہوتا ہے۔ حکومت ہر فیصلے کو پوری سنجیدگی اور منصوبہ بندی کے ساتھ نافذ کرتی ہے، تاکہ کسی بھی شعبے میں کوتاہی نہ رہ جائے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے دور میں شفافیت، جوابدہی اور طویل مدتی وژن کے ساتھ فیصلے لیے گئے ہیں۔ چاہے وہ بجٹ ہو، ترقیاتی منصوبے ہوں یا سماجی اسکیمیں، ہر معاملے میں حکومت نے سوچ سمجھ کر قدم بڑھایا ہے۔ ان کے بقول، اسی پالیسی کی بدولت ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اسی دوران کرن رجیجو نے مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کے اتحاد نے مہاراشٹر میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ خاص طور پر بی ایم سی سمیت ریاست کی دیگر بلدیاتی اداروں میں مہایوتی اتحاد کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام وزیر اعظم مودی اور ریاستی قیادت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

رجیجو کے مطابق، مہاراشٹر میں بی جے پی، شیو سینا (شندے گروپ) اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے اتحاد کو عوام کی بھرپور حمایت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں مہایوتی اتحاد نے کامیابی حاصل کی، جو مضبوط عوامی اعتماد کی علامت ہے۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آر عمل سے متعلق سوال پر مرکزی وزیر نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مناسب وقت آنے پر حکومت اپنا موقف واضح کرے گی۔ فی الحال حکومت کی پوری توجہ بجٹ اور پارلیمانی کارروائی پر مرکوز ہے، تاکہ ملک کے مفاد میں مضبوط فیصلے کیے جا سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

9 hours ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

9 hours ago