قومی

Aizawl is connected to the national railway network: میزورم کا دارالحکومت آیزول قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک، ریلوے کی ترقی کا ایک اور سنگ میل

شمال مشرقی بھارت میں ریلوے کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے میزورم کے دارالحکومت آیزول کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے باضابطہ طور پر جوڑ دیا گیا ہے۔ یہ ریل لنک ریاست کے بیرا بی–سائرانگ ریلوے لائن کے ذریعے قائم کیا گیا ہے، جس کا ٹرائل رن 1 مئی کو کامیابی سے مکمل ہوا۔  وزارت ریلوے کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح 17 جون کے بعد متوقع ہے۔

دریں اثنا ریلوے سیفٹی کمیشن (CRS) رواں ہفتے اس منصوبے کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوگا۔ یہ منصوبہ 51.38 کلومیٹر طویل ہے، جس پر نظرثانی شدہ لاگت 5,021.45 کروڑ روپے ہے۔ سائرانگ، آیزول سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک سیٹلائٹ ٹاؤن ہے، جب کہ بیرا بی ضلع کولاسیب میں، آسام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

شمال مشرق کا چوتھا ریاستی دارالحکومت قومی ریلوے سے جڑا

اس پیشرفت کے بعد میزورم شمال مشرق کی ایسی چوتھی ریاست بن گیا ہے جس کا دارالحکومت قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس سے قبل آسام، تریپورہ اور اروناچل پردیش یہ سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ میزورم کی دشوار گزار زمین کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ تکنیکی لحاظ سے نہایت چیلنجنگ تھا۔ ریلوے لائن میں 48 سرنگیں (مجموعی لمبائی 12,853 میٹر)، 55 بڑے اور 87 چھوٹے پل، پانچ روڈ اوور برج اور چھ روڈ انڈر برج شامل ہیں۔ ایک نمایاں ڈھانچہ پل نمبر 196 ہے، جو 104 میٹر اونچا ہے، یعنی قطب مینار سے بھی 32 میٹر اونچا۔

دیگر اہم منصوبے بھی زیر تعمیر

وزارت ریلوے کی طرف سے شمال مشرقی ریاستوں میں ریلوے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے لیے کئی دیگر منصوبے بھی جاری ہیں، جن میں درج ذیل منصوبے اہم ہیں:

دھنسری–زوبزا (ناگالینڈ): دیماپور کے قریب دھنسری سے کوہیما کے نزدیک زوبزا تک 82.5 کلومیٹر لائن۔ تکمیل کی متوقع تاریخ دسمبر 2029۔

مورکونگسیلیک–پاسی گھاٹ (آسام–اروناچل): 26.15 کلومیٹر کا براڈ گیج منصوبہ۔ مکمل ہونے کی امید فروری 2026۔

سیوک–رنگپو (سکم): 45 کلومیٹر طویل لائن، جو سکم کو پہلی بار ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے گی۔ متوقع تکمیل دسمبر 2027۔

جیریبام–امپھال (منی پور): 111 کلومیٹر طویل لائن۔ 91 فیصد تکمیل ہو چکی ہے۔

اسٹیشن اپ گریڈیشن اسکیم

اس کے علاوہ ’’امرت بھارت اسٹیشن اسکیم‘‘ کے تحت کئی شمال مشرقی ریلوے اسٹیشنز کو جدید بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، جن میں دیماپور، آگرتلہ، ادے پور، دھرم نگر، سائرانگ، امپھال، ناہرلاگن، مینڈی پتھر، رنگپو، اور آسام کے 50 اسٹیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں گوہاٹی اور کاماکھیا جیسے بڑے مراکز بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

35 minutes ago

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

2 hours ago