قومی

RoDTEP: ایکسپورٹرز کے لیے خوشخبری: حکومت نے RoDTEP اسکیم کے فوائد SEZs، EoU اور AA ہولڈرز کے لیے بھی کیے بحال

حکومتِ ہند نے پیر کے روز ’ریمیژن آف ڈیوٹیز اینڈ ٹیکسز آن ایکسپورٹڈ پراڈکٹس‘ (RoDTEP) اسکیم کے فوائد میں ایک بار پھر اسپیشل اکنامک زونز (SEZs)، ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس (EOUs) اور ایڈوانس آتھورائزیشن (AA) ہولڈرز تک توسیع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فوائد جون 2025 سے ان زمروں کے برآمد کنندگان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان زمروں کو اسکیم سے دسمبر 2024 میں باہر کر دیا گیا تھا، جس کے بعد برآمد کنندگان مسلسل اس بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

RoDTEP اسکیم کا مقصد برآمدی مصنوعات پر مرکزی، ریاستی اور مقامی سطح پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی واپسی ہے، تاکہ مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں مسابقت برقرار رہے۔ یہ اسکیم 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب تک 10,642 مصنوعات اس کے تحت آتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسکیم ’مرچنڈائز ایکسپورٹس فرام انڈیا اسکیم‘ کا متبادل ہے، جسے امریکہ کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چیلنج کیے جانے کے بعد ختم کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت برآمد کنندگان کو قابل منتقلی ’ڈیوٹی کریڈٹ سکرپ‘ دی جاتی ہے، جسے وہ درآمدی ڈیوٹی کی ادائیگی میں استعمال کر سکتے ہیں یا مارکیٹ میں فروخت کر سکتے ہیں۔ فی الحال اس اسکیم کے تحت ریفنڈ کی شرح 0.3 فیصد سے 3.9 فیصد کے درمیان ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (FIEO) کے صدر ایس سی رالہان نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ’’RoDTEP کے فوائد کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹ میں بھارتی مصنوعات کی قیمت میں مسابقت بڑھے گی۔ موجودہ عالمی تجارتی حالات میں یہ ایک اہم قدم ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago