وزارت دفاع نے اتوار کو آپریشن سندور کے موضوع پر مضمون نویسی کے قومی مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے یکم سے 30 جون تک مضامین بھیجے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر آنے والے فاتحین کو 10,000 روپے کا نقد انعام ملے گا۔ ساتھ ہی انھیں دہلی کے لال قلعہ میں 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کا خصوصی موقع بھی دیا جائے گا۔
پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع دہشت گردی کے نو انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے 7 مئی کے اوائل میں آپریشن سندور کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا، جس میں 26 لوگ مارے گئے تھے۔ پاکستانی جارحیت کے خلاف بعد میں ہونے والے تمام جوابی حملے بھی آپریشن سندور کے تحت ہی کیے گئے۔
نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے اس کے بعد کہا کہ یہ آپریشن ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے نظریے میں ایک ’’نئی سرخ لکیر‘‘ کی نشان دہی کرتا ہے، جس سے ملکی اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ملک کے ردعمل میں ملک کا ’’نیا معمول‘‘ قائم ہوا ہے اور یہی ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی بھی ہے۔
وزارت دفاع نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’’وزارت دفاع نوجوان ذہنوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنی آوازوں کو سنے جانے کے قابل بنائیں! ’آپریشن سندور ری ڈیفائننگ انڈیاز پالیسی اگینسٹ ٹیررز‘ پر وزارت دفاع اور حکومت ہند کے ذولسانی مضمون نویسے مقابلے میں حصہ لیں۔ مقابلے کی تاریخیں: 1-30 جون 2025۔ فی کس ایک اندراج۔ ہندی یا انگریزی میں ہی مضامین قبول کیے جائیں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…