قومی

Minister Siddiqullah Chowdhury threatens: وقف ترمیمی قانون کے خلاف 10 ہزار لوگوں کو جمع کریں گے اور کولکاتہ کو پوری طرح سے ٹھپ کردیں گے،ممتا کےوزیر کی دھمکی

وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال میں زبردست مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس اور مسلم تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ احتجاج کے دوران ممتا بنرجی حکومت کے وزیر اور ٹی ایم سی لیڈر صدیق اللہ چودھری نے کولکاتہ کو ٹھپ کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے ساتھ چودھری نے کہا کہ ہم کلکتہ بھر میں 50 سے زیادہ مقامات پر 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔کولکاتہ کے رام لیلا میدان میں جمعیت علمائے ہند کی مغربی بنگال یونٹ کی جانب سے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کولکاتہ میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کرنے کی دھمکی دی۔ چودھری نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو کولکاتہ کو پوری طرح سے ٹھپ کرسکتے ہیں۔

ٹی ایم سی لیڈر نےمزید کہا کہ اگر ہم کولکاتہ کوٹھپ کرنا چاہیں تو ہم یہاں 50 جگہوں پر لوگوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں اور ٹریفک کو روک سکتے ہیں، ہم نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے، لیکن ہم ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ اضلاع سے آغاز کریں اور پھر کولکاتہ کے 50 مقامات پر 10،000 افراد کو تعینات کریں، انہیں کچھ نہیں کرنا ہے، وہ آئیں گے اور میٹھائی کھائیں گے۔

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان میں منگل کوٹ کے ایم ایل اے صدیق اللہ چودھری نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال میں دیدی کی حکومت میں مسلمان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ مزید، انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ کا فون آیا تھا، جنہوں  نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ وقف ترمیمی ایکٹ کو مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہونے دیں گی۔

چودھری نے مظاہرین کو تشدد سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ اس قانون کے خلاف ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے دستخط جمع کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی کو خط بھیجا جائے گا۔ چودھری جمعیۃ علماء ہند کی بنگال یونٹ کے صدر اور ممتا حکومت میں لائبریری کے وزیر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

27 minutes ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

2 hours ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

3 hours ago