قومی

Did not expect this from CM Fadnavis: مہاراشٹر حکومت کے مراٹھا ریزرویشن فیصلے پر چھگن بھجبل ناراض، کورٹ جانے کا اعلان، کہا- ’’سی ایم فڑنویس سے ایسی امید نہیں تھی‘‘

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت والی حکومت نے ’حیدرآباد گزٹ‘ جاری کرتے ہوئے مراٹھا سماج کو ’’کنبی‘‘ ذات کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی طویل عرصے سے جاری مراٹھا ریزرویشن کی مانگ پوری ہو گئی۔ چونکہ ’کنبی‘ ذات پہلے سے ہی او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) میں شامل ہے، اس لیے مراٹھا برادری کو اب تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن کا فائدہ مل سکے گا۔

حکومت کے اندر اختلافات، چھگن بھجبل کا کھلا احتجاج

اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر حکومت کے اندر ہی اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ او بی سی طبقے کے سرکردہ لیڈر اور ریاستی وزیرچھگن بھجبل نے بدھ کو کابینہ میٹنگ سے دوری بنائی اور بعد میں کھل کر اس فیصلے کی مخالفت کی۔ میٹنگ سے قبل انہوں نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ مراٹھا سماج کو او بی سی میں شامل کرنے سے ریزرویشن کا توازن بگڑ جائے گا۔

’’فیصلے کے خلاف عدالت جاؤں گا‘‘ — چھگن بھجبل

چھگن بھجبل نے کہا: ’’مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ حکومت مراٹھا سماج پر ایسا فیصلہ کرے گی۔ میں پیر کو وکیلوں سے مشورہ کروں گا اور عدالت میں قانونی جنگ لڑوں گا۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اور کابینی ذیلی کمیٹی نے مراٹھا ریزرویشن کے فیصلے سے قبل نہ تو کابینہ کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی او بی سی طبقے سے کوئی بات چیت کی۔

او بی سی ناراضگی کم کرنے کی کوشش

حکومت نے ساتھ ہی ایک چھ رکنی کابینی ذیلی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں ہر پارٹی سے دو وزیر شامل ہوں گے۔ اس کمیٹی کا مقصد او بی سی برادری کی تشویشات کو دور کرنا ہے تاکہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے سے او بی سی طبقے میں ناراضگی نہ بڑھے۔

مراٹھا لیڈر منوج جرانگے کی بھوک ہڑتال ختم

مراٹھا تحریک کے لیڈر منوج جرانگے نے ممبئی کے آزاد میدان میں غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی، جس کی مرکزی مانگ تھی کہ مراٹھا سماج کو ’’کنبی‘‘ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ حکومت کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنا انشن ختم کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago