-بھارت ایکسپریس
دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں’ملینیل چینج میکرس‘ کانفرنس اینڈ ایوارڈس 2023 تقریب کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک کے کئی ہونہاربچے شامل ہوئے۔ نیوزایکس میڈیا فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقدہ اس تقریب میں نمایاں کارناموں کے حامل نامورمقررین کو مدعو کیا گیا تھا۔ کم عمری میں ہرشعبے میں کامیابی حاصل کرنے والے بچے پروگرام میں بطورسپراسپیکرشرکت کی۔
پروگرام میں پینٹراورگلوکارسادانت کوشل نے راگ گوڑسارنگ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راگ دن کے وقت گایا جاتا ہے۔ راگ گوڑسارنگ کلیان تھاٹ کا ہے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی سریلی آواز اورموسیقی کی مہارت سے آڈیٹوریم میں موجود سامعین کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام میں گلوکارہ اورکتھک ڈانسراورجا اکشرا رائے بھی موجود تھیں۔
پروگرام میں شامل ہونے والے سپراسپیکر
اس پروگرام میں بطورسپراسپیکرآدھا بینور، پریسا مہتا، ماسٹر پرسنا بترا، اپراجکتا مشرا، ساکشی ساسانے، انوشکا جالی، ماسٹراریہان سنگھ آغا، ماسٹراکشج کھیترپال، لیسیپریا، اورجا اکشرا رائے، ماسٹرسادھانت کوشل رائے اور ماسٹرادین مشرا شامل ہوئے۔
قابل ذکرہے کہ آدیا بینور8 سال کی عمرمیں ماؤنٹ کلیمنجارواور7 سال کی عمرمیں ایورسٹ بیس کیمپ پرچڑھنے والی سب سے کم عمرکی ہندوستانی لڑکی ہے۔ وہیں پریسا مہتا احمد آباد کی ایک ایوارڈ یافتہ فنکارہ ہیں۔ ماسٹر پرسنا بترا دہلی کے ایک باصلاحیت طبلہ بجانے والے ہیں۔ ساکشی ساسانے ممبئی کی ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ انوشکا جولی دہلی میں قائم کوچ ایپ کی بانی ہیں۔ ماسٹر اریہان سنگھ آغا ایک ٹینس کھلاڑی ہیں، جوعجائب گھروں کے لئے بیداری پیدا کررہے ہیں۔ جبکہ ماسٹراکشج کھیترپال ایک ابھرتے ہوئے سائنسدان ہیں۔ دنیا کی سب سے کم عمرماحولیاتی کارکن لسیپریا کا تعلق منی پورسے ہے۔ ماسٹر ادین مشرا دہلی سے ایک فٹ بال چمپئن ہیں۔
پروگرام میں کئی سیشن کا اہتمام کیا گیا
قابل ذکرہے کہ نیوزایکس میڈیا فاؤنڈیشن کے اس پروگرام میں کئی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھرسے بچوں نے جوش وخروش سے شرکت کی۔ یہ کانفرنس نوجوانوں کے لئے خیالات کے تبادلے اورزبردست خطابات میں شرکت کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپرکام کرتی ہے۔ پروگرام کی خاص بات ان نوجوان تبدیلی سازوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو پہچاننا ہوگا۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک کے مستقبل کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے، تحریک اوراختراع کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…