قومی

Parliament security breach: پارلیمنٹ کی حفاظت کی خلاف ورزی کرنے والی نیلم آزاد کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا، اہل خانہ کو نہیں ملے گی ایف آئی آر کی کاپی

دہلی ہائی کورٹ میں آج پارلیمنٹ کی سیکورٹی لیپس معاملے میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمہ نیلم آزاد کو عدالت سے جھٹکا لگ گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کی کاپی نیلم کے اہل خانہ کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی، جس میں دہلی پولیس کو پارلیمنٹ کی حفاظت کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر کاپی ملزم نیلم آزاد کو دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بتادیں کہ نچلی عدالت کے حکم کے بعد دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا اور ایف آئی آر میں حساس تفصیلات شامل ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ 21 دسمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دہلی پولیس کو پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نیلم آزاد کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

8 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago